جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: رام مندر و دیگر موضوع سے متعلق مختصر فیکٹ چیک...

Weekly wrap: رام مندر و دیگر موضوع سے متعلق مختصر فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر رام مندر کی افتاحی تقریب، ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک سے خلاء اور کنیڈا میں سخت سردی سے منسوب کرکے ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

رام مندر کا بتا کر مختلف ویڈیوز کی گئیں شیئر؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر دو مختلف ویڈیوز کو رام مندر کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ایک ویڈیو کولکاتہ کی اور دوسری گجرات کے سورت میں موجود ایک مندر کی ہے اور دونوں ہی پرانی ویڈیو ہیں۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

 کیا بھارت نے رام اور رام مندر کی تصویر والا 500 روپے کا نوٹ جاری کیا؟ 

پانچ سو کے نوٹ کی ایک تصویر شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نے رام مندر کے افتتاح کے بعد رام مندر اور بھگوان رام کی تصاویر والا پانچ سو کا نوٹ جاری کیا ہے۔ لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ثانیہ مرزا نے محمد شامی سے کیا نکاح؟

بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد صارفین شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہیں ثانیہ مرزا کی حمایت کر رہے ہیں۔ اسی بیچ ثانیہ مرزا کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کا بتا کر تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے اور دعوی بھی بے بنیاد ہے۔ یہاں پوری پڑتال پڑھیں۔

کنیڈا میں سردی کی شدت دکھاتی اس لڑکی کی ویڈیو کی پوری حقیقت یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ کنیڈا کی سردی کی شدت کو دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعوے کے مطابق لڑکی گھر کے صحن میں برف پر گرم پانی ڈالتی ہے تو وہ برف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular