Authors
Claim
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، خط لکھ کر پارٹی اور کارکنوں کو آگاہ کیا۔
Fact
جس خط کے ذریعے عمران خان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا، وہ فرضی نکلا۔ وہ فی الحال سیاست میں برقرار ہیں۔
پاکستان میں ان دنوں سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کو خاصی سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے مخالفین سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان و دیگر پی ٹی آئی لیڈروں سے متعلق مختلف فرضی خبریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اسی تناظر میں ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سیکریٹریٹ کا ایک خط وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں عمران خان کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان نے اپنے الیکشن میں کامیاب رہنماؤں کو کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
Fact Check/ Verification
عمران خان کے سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے متعلق ہم نے چند کیورڈ سرچ کئے۔ جہاں ہمیں بی بی سی اردو کے آفیشل ایکس ہینڈل پر وائرل خط کے حوالے سے 20 فروری 2024 کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں عمران خان کے سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ وائرل خط کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو فرضی بتاکر پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لوگوں سے فرضی نوٹیفیکیشن سے محتاط رہنے کو کہا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ عمران خان، پی ٹی آئی و ہمارے دیگر ممبران سے متعلق سبھی معلومات محض آفیشیل اکاؤنٹ سے ہی ریلیز کی جائیں گی۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے وائرل لیٹر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے واہٹس ایپ پر رابطہ کیا۔ جہاں ہم نے انہیں وائرل خط بھیجا اور ان سے اس کی حقیقت جاننے کی درخواست کی۔ جس کے جواب میں انہوں نے ہمیں فون کال کرکے بتایا کہ “یہ خط جعلی ہے، عمران خان فی الحال سیاست سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں بلکہ وہ جلد ہی ہم لوگوں کے درمیان ہوں گے”۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی داڑھی والی ترمیم شدہ تصویر وائرل
Conclusion
لہٰذا ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ عمران خان کے سیاست سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وائرل خط فرضی ہے۔ صارفین جعلی نوٹیفیکیشن شیئر کر رہے ہیں۔
Result: False
Sources
X post by BBC Urdu on 20 Feb 2024
X post by PTI Official on 19 Feb 2024
Conversation with Provincial President PTI Sindh Haleem Adil Sheikh
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔