جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ریلائنس جیو کمپنی مکیش امبانی کی سالگرہ پر دے...

Fact Check: کیا ریلائنس جیو کمپنی مکیش امبانی کی سالگرہ پر دے رہی ہے مفت ریچارج؟ یہاں جانیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ریلائنس جیو کمپنی اپنے مالک مکیش امبانی کی سالگرہ پر تمام ہندوستانی صارفین کو مفت ریچارج دے رہی ہے۔ 6 مارچ 2024 کو ان آفیشل: انڈیا فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں، جیو کمپنی نے مکیش امبانی کی سالگرہ پر ایک ماہ کا مفت ریچارج فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پوسٹ میں ریچارج حاصل کرنے کے لئے ایک لنک پر کلک کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ریلائنس جیو کمپنی مکیش امبانی سالگرہ پر مفت ریچارج نہیں دے رہی ہے۔
Courtesy: fb/Unofficial : India

Fact

وائرل دعوے کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے ہم نے جیو کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کو کھنگالا ویب سائٹ پر دیئے گئے آفر کی فہرست میں ایسا کوئی آفر شمار نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تلاش کرنے پر یہ بھی پتہ چلا کہ مکیش امبانی کی سالگرہ مارچ میں نہیں اپریل ماہ میں ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں دی گئی معلومات کے مطابق مکیش امبانی 19 اپریل 1957 کو پیدا ہوئے تھے۔

Courtesy: Jio

اپنی تحقیقات میں ہم نے جیو کمپنی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی اس آفر کو تلاش کیا، لیکن وہاں بھی ایسی کوئی آفر نہیں دیا گیا۔

اب ہم ایک ماہ کے مفت ریچارج فراہم کرنے کے دعوے کے ساتھ جیو کے اشتراک کردہ لنک پر کلک کیا تو لنک گُڈ آفر ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کھلا ہے۔ ہمیں یہ ویب سائٹ مشکوک لگی تو ہم نے اسے اسکیم ڈیٹیکٹر پر چیک کیا۔ جہاں اس ویب سائٹ کو 100 میں سے 3.4 کی رینکنگ دی گئی ہے۔ اسکام ڈیٹیکٹر نے اس ویب سائٹ کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔

Courtesy: Scam Detector

ہم اپنی تحقیقات سے اس نتیجے پر پہنچے کہ جیو کمپنی مکیش امبانی کی سالگرہ پر کوئی مفت ریچارج اسکیم نہیں چلا رہا ہے۔ وائرل ہونے والا دعویٰ سراسر غلط ہے۔

Result: False

Sources
Official website of Jio.
Official X handle of Jio.
Scam Detector


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular