Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر اس ہفتے شام میں اسد خاندان کا 50 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے بعد مختلف ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کی گئیں، جن سے متعلق چند فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کئے جانے کی اے آئی کی مدد سے تیار کردہ تصویر بھی شیئر کی گئی۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک بھی درج ذیل میں موجود ہے۔
کیا صیدنایا جیل کے قیدیوں کی ہے یہ ویڈیو اور تصویر؟
شام میں تختہ پلٹ کے بعد صیدنایا جیل میں قید لوگوں سے منسوب کرکے ویڈیو اور تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مناظر شام کے دمشق میں موجود صیدنایا جیل کے قیدیوں کا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو کا اسکرین شارٹ ہے اور ویڈیو ویتنام کے وار میوزیم کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا ویڈیو میں نظر آنے والا نہایت نحیف شخص شامی قیدی ہے؟
انتہائی نحیف شخص کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص شامی قیدی ہے، جسے دمشق کے صیدنایا جیل سے تختہ پلٹ کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو 10 برس پرانی اور یرموک کیمپ کے ایک فلسطینی پناہ گزین کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل تحقیقات۔
کیا بشار الاسد کی یہ تصویر ماسکو پہنچنے کی ہے؟
سوشل میڈیا پر شام کے سابق وزیر اعظم بشار الاسد کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر بشار الاسد کے ماسکو پہنچنے کے بعد کی پہلی تصویر ہے۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ بشار الاسد کی یہ تصویر 2023 کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔
کیا شام کی نئی حکومت کے پہلے اجلاس میں ہوئی آپسی جھڑپ کی ہے یہ ویڈیو؟
ملک شام کی نئی حکومت سے منسوب کرکے ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو شام کی نئی حکومت کے پہلے اجلاس کی ہے۔ جہاں اپوزیشن کے دو گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور وکلاء اور شام کی عبوری حکومت کے مابین اختلافات کے باعث ہوئی لڑائی کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا بنگلہ دیشی شخص کی جانب سے بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کئے جانے کی ہے یہ تصویر؟
بھارتی قومی پرچم کی بےحرمتی کئے جانے کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیشی شخص نے بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر اصل میں اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.