Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر رام مندر افتتاحی تقریب، بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کے سعودی عرب دورے سے متعلق فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ پاکستان پر ایران کے حملے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ تمل ناڈو سے ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب کا جشن منانے کے لئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ جبکہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعوی گمراہ کن ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک میپ کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ایودھیا میں رام مندر کو بابری مسجد کے مقام سے 3 کیلو میٹر دور تعمیر کیا جا رہا ہے ۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ میپ میں غلط لیبلنگ کی گئی تھی اور ایودھیا میں رام مندر بابری مسجد کے مقام پر ہی تعمیر کی جا رہی ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ بھارتی وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں ایک “غیر مسلم” وفد کے دورے کی وجہ سے مدینہ میونسپلٹی کی جانب سے مسجد نبویؐ کے نزدیک مدینہ منورہ کی گلیوں کو صاف کیا گیا۔ جبکہ عرب فیکٹ چیکرس اور حرمین شریفین کے خبر رساں ادارے نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی، مسجد کے اندر اور اردگرد کے علاقے کو معمول کے مطابق صاف کرتی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کئے گئے حملے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر 2015 میں عرب اتحاد کی جانب سے یمن کے صنعاء میں کئے گئے حملے کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
پاکستان ایران تنازع سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کر رہی گاڑیاں پاکستان کی ہے۔ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 5 سال پرانی اور بھارتی جوہری ہتھیاروں کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
April 12, 2025
Mohammed Zakariya
March 29, 2025
Mohammed Zakariya
March 22, 2025