جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: آسٹریلیا کے سائیکلسٹ لوگان مارٹن کے وین پر ہونے والے...

Fact Check: آسٹریلیا کے سائیکلسٹ لوگان مارٹن کے وین پر ہونے والے حملے کی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تصویر پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہوئے حملے کی ہے، جس میں 4 بھارتی گرفتار کئے گئے ہیں۔
Fact
دعویٰ گمراہ کن ہے، دراصل یہ تصویر بیلجیم میں آسٹریلیائی سائیکلسٹ لوگان مارٹن کی گاڑی پر حملے اور لوٹ پاٹ کی ہے۔

پیرس میں فی الحال اولمپکس 2024 جاری ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ جس میں ایک ایفل ٹاور کی اور دوسری ایک کار کی ہے، جس کے دروازے کا کانچ ٹوٹا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی ہے۔ اس معاملے میں چار بھارتی حملہ آوروں کو پیرس پولس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

تصاویر کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم پر حملہ کرنے اور لوٹنے والے چار ڈاکو، بھارتی نکلے۔ چاروں ڈاکوؤں کو پیرس پولس نے گرفتار کر لیا ہے”۔

ٹویٹ کے آرکائیو لنک کو یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

Fact Check/Verification

ہم نے تحقیقات کےلئے سب سے پہلے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ 24 جولائی کو شائع ہونے والی دی سن اور ڈیلی میل کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ٹوٹے ہوئے کانچ والے کار کی یہ تصویر آسٹریلیا کے سائیکلسٹ لوگان مارٹن کے وین کی ہے، پیرس اولمپکس 2024 میں شامل ہونے سے پہلے بیلجیم میں ان کی وین پر حملہ کرکے چوری کی واردات کو انجام دیا گیا تھا۔

Courtesy: The Sun

اس حوالے سے لوگان مارٹی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ جس میں وائرل تصویر والے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ مارٹن نے اپنی گاڑی میں ہونے والی چوری کا بھی ذکر کیا ہے۔

Instagram will load in the frontend.

مزید سرچ کے دوران ہمیں مذکورہ دعوے سے متعلق الجزیرہ، سی این این اور ایسوسی ایٹ پریس کی نیوز ویب سائٹس پر شائع ہونے والی 24 اور 25 جولائی کی رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ میں بھی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ ان رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مراکش کے ساتھ ارجنٹائن سے اوپننگ میچ کے دوران مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کر دیا تھا۔ لیکن ان رپورٹس میں کہیں بھی بھارتی ملزموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: Al Jazeera
courtesy: AP

یہ بھی پڑھیں: ریاسی دہشت گردانہ حملے میں فوجی جوانوں کی نہیں بلکہ عام لوگوں کی ہوئی اموات

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جس تصویر کو پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہونے والے حملے کا بتایا جا رہا ہے وہ در اصل پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے سے پہلے بیلجیم میں آسٹریلیا کے بی ایم ایکس اولمپکس چیمپئن لوگان مارٹن کی گاڑی میں ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی چوری یا ہنگامے میں کسی بھارتی کے ملوث ہونے یا گرفتار کئے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Result: Partly False

Sources
Reports published by Daily Mail, Inside The Games on 24, 25 July 2024
Reports published by CNN, Al Jazeera and AP on 24, 25 July 2024
Instagram post by @loganmartinbmx on 24 July 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular