ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی یہ ویڈیو فلسطین...

Fact Check: سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی یہ ویڈیو فلسطین کی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فلسطین میں شہیدوں کے خون سے بارش کا پانی سرخ ہوگیا ہے۔
Fact
سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی یہ ویڈیو پرانی اور بنگلہ دیش کی ہے۔

فلسطین کے غزہ پٹی میں گزشتہ دنوں تیز آندھی اور بارش کے سبب عام زندگی مزید متاثر ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے جنوبی غزہ میں بنے عارضی خیموں میں رہ رہے متاثرین کو اب سیلاب کا خدشہ لاحق ہو رہا ہے۔ اب اسی معاملے سے جوڑکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں گلیوں کی سڑکوں پر خون جمع ہوا نظر آرہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو فلسطین میں ہوئی بارش کے پانی میں شہیدوں کے خون کی ہے۔

سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ shahadat006

Fact Check/Verification

سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی ویڈِیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اوسینٹ اپڈیٹس نامی ایکس مستند ہینڈل پر 29 جون 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: X @OsintUpdates

مزید سرچ کے دوران ہمیں 29 جون کو شیئر شدہ یہی ویڈیو ڈی آر ایم سی شارٹ اسٹوریز نام کے بنگلہ دیشی فیس بک پیج پر ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو ڈھاکہ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/drmcshortstories

ویڈیو کو ہم نے غور سے دیکھا تو مکان پرلگے ایک بینر پر ایک لوگو نظر آیا۔ اس کی تحقیق کے لئے ہم نے نیوزچیکر کی بنگلہ دیشی ٹیم کے فیکٹ چیکر “سعید جوئے” سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو میں نظر آرہے بوڑد کے حوالے سے ان سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر انہوں نے ہمیں ایک دوسرے بورڈ کی تصویر بھیجی، جس پر ہوبہو لوگو نظر آرہا تھا۔

مزید انہوں نے بتایا کہ یہ بینر “بی کیش ایپ” کے ایجنٹ کا ہے۔ ہم نے بی کیش ایپ کے بارے مزید تفصیلات حاصل کی۔ جہاں پتا چلا کہ بی کیش بنگلادیش کی ایک موبائیل فائنینس سروس ہے۔ اس سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیو بنگلادیش کی ہی ہے, لیکن اس کی سٹیک لوکیشن کا پتا نہیں چل سکا۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی یہ ویڈیو فلسطین کی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی ہے۔ جسے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
X post by OsintUpdates on 29 Jun 2023
Facebook post by drmcshortstories on 29 Jun 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular