اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے فرضی دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کے پانچ...

Weekly Wrap: اس ہفتے فرضی دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کے پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر خانہ کعبے میں مصری حاجی اور سعودی سیکورٹی سے جھڑپ اور مسجد میں فلسطین کی حمایت میں تقریر کر رہے بچے کی ویڈیو اور انسانی کھوپڑیوں اور ڈھانچوں سے بنے چرچ کی تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے بھارت کی ہار سے جوڑکر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئیں، جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک آپ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

 کیا اہل فلسطین کے لئے دعا کر رہے مصری حاجی کو مکہ مکرمہ کی سیکیورٹی نے زد و کوب کیا؟

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ میں ایک شخص کی سیکورٹی سے جھڑپ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فلسطینیوں کے لئے مصری شخص نے خانہ کعبہ میں دعا کی تو وہاں کی سکیورٹی نے مصری حاجی پر ظلم و ستم کیا۔ ہم نے اس بارے میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ مصری زائرین کی یہ ویڈیو پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا مسجد میں خطبہ دے رہے بچے کی اس ویڈیو کا فلسطین کے تازہ واقعے سے تعلق ہے؟

سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ ایک خلیجی ملک میں رواں ماہ کی 17 تاریخ کو امام نے جمعہ کی نماز میں فلسطینیوں پر گفتگو کرنے سے منع کیا تو وہاں موجود ایک بچے نے فلسطین کے حق میں تقریر کرنا شروع کردیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ مسجد میں خطبہ دے رہے بچے کی یہ ویڈیو 2016 کی ہے۔ جہاں اردن کی ایک مسجد میں عبدالعزیز الصیفی نامی بچے نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف تقریر کی تھی۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

 کیا آسٹریلین کھلاڑی نے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے لگائے نعرے؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ 20 نومبر کو آسٹریلیائی کھلاڑی نے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ ہم نے جب اس بارے میں باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ورلڈکپ کی نہیں ہے، بلکہ ویڈیو میں نظر آرہا کھلاڑی پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان یوسف بٹ ہیں۔ یہاں پڑھیں پورا آرٹیکل۔

کیا پرتگال میں 5000 مسلمانوں کی کھوپڑیوں اور ڈھانچوں سے بنے چرچ کی ہے یہ تصویر؟

فیس بک اور ایکس پر انسانی ڈھانچے اور کھوپڑیوں سے بنے چرچ کی تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ پرتگال کے شہر “ایورا” میں 5000 مسلمانوں کی کھوپڑیوں اور ڈھانچوں سے بنا چرچ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر کپیلا ڈوس سوس نامی چیپل کی ہے، جسے عیسائی قبرستانوں سے نکالے گئے ڈھانچوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

کیا سڑکوں پر نظر آنے والے خون کی یہ ویڈیو فلسطین کی ہے؟

فلسطین کے غزہ پٹی میں گزشتہ دنوں تیز آندھی اور بارش کے سبب عام زندگی مزید متاثر ہو گئی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں گلیوں کی سڑکوں پر خون جمع ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو فلسطین میں ہوئی حالیہ بارش کے پانی میں شہیدوں کے خون کی ہے۔ ہم نے اس بارے میں تحقیقات کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی اور بنگلہ دیش کی ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular