پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی یہ وائرل ویڈیو کہاں...

Fact Check: چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی یہ وائرل ویڈیو کہاں کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان کے سپر ہائی وے کراچی میں چلتی ٹرک سے بکرے چوری۔
Fact
چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی یہ ویڈیو مہاراشٹر کی ہے۔ پاکستان یا بھارت کے اترپردیش، مدھیہ پردیش یا گجرات سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ہائی وے پر چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کو صارفین پاکستان کے سپر ہائی وے کراچی و حیدرآباد کا بتا رہے ہیں۔ وہیں بھارتی صارفین اسے اترپردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

 چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @SiddiquiMobile

Fact Check/Verification

چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایک مئی 2023 کو شائع شدہ انڈیا ٹی وی کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو ناسک ممبئی ہائی وے کا بتایا گیا ہے۔

Screenshot of India tv

مزید سرچ کے دوران ہمیں اناؤ پولس اور یو پی پولس فیکٹ چیک نامی ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو سے متعلق پوسٹ ملے، جس میں اس ویڈیو کو مہاراشٹر کے اگت پور گھوٹی روڈ کا بتایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہے ہائی وے پر سائن بورڈ کو غور سے دیکھا تو اورنگ آباد 205، پی یو سی لکھا ہوا تھا۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل ارتھ پر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں وہ سارے سائن بورڈ دیھکنے کو ملے جو وائرل ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔

Screenshot of Google Earth

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ چلتی ٹرک سے بکرے چوری والی وائرل ویڈیو کا تعلق نا تو پاکستان سے ہے اور نا ہی اتر پرتیش، مدھیہ پردیش یا گجرات سے ہے، بلکہ ویڈیو نیشنل ہائی وے 160اے مہاراشٹر کے کھمبالے پر فلمائی گئی ہے۔

Result: False

Our Sources
Report published by India Tv on 01 May 2023
Tweet by UP Police on 02 May 2023
Google Earth search

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular