اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ...

Fact Check: ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ تصویر 2014 کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
شاہ رخ خان آئی پی ایل 2024 ٹرافی کو بوسہ دیکر جیت کی خوشی مناتے ہوئے۔
Fact
ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ تصویر 2014 کی ہے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 26 مئی کو سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر آئی پی ایل 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ کے کے آر نے 2014 کے بعد اب ٹرافی جیتی ہے۔ اب اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی یہ تصویر آئی پی ایل 2024 ٹرافی کو چوم کر جیت کی خوشی منانے کی ہے۔

ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ تصویر پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/ mohdismail.azad

Fact Check/Verification

ٹرافی کو بوسہ دیتے شاہ رخ خان کی وائرل تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا. جہاں ہمیـں ہوبہو تصویر کئی فیس بک پیج پر ملی، جسے 2 و 8 جون 2014 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس سے پتا چلاکہ تصویر کافی پرانی ہے۔ لیکن جن پیج سے اسے 2014 میں شیئر کیا گیا تھا وہ شاہ رخ خان کے نام سے بنے فین فیس بک پیج ہیں۔

Courtesy: Facebook/ Shahrukh Khan – The sexiest actor in the world

اس کے علاوہ ہمیں یہی تصویر 2 جون 2014 کو شیئر شدہ شاہ رخ یونیورس نامی مستند ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات سے واضح ہوا کہ مذکورہ تصویر 2014 میں کے کے آر کی جیت کے بعد ٹرافی کو بوسہ دینے کی ہے۔ مزید ہم نے تصویر کو غور سے دیکھا تو انگلش میں ‘اسپورٹز پِکس’ کا واٹر مارک نظر آیا۔

پھر ہم نے گوگل پر “شاہ رخ خان، آئی پی ایل 2014، اسپورٹز پکس” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسپورٹز پکس نامی ویب سائٹ پر ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی ہوبہو تصویر ملی۔ اسپورٹز پکس ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ تصویر ایک جون 2014 کو بنگلور کے ایم چِنّا سوامی اسٹیڈیم میں منعقدہ کنگز الیون پنجاب اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان پیپسی انڈین پریمیئر لیگ سیزن 2014 کے فائنل میچ کے دوران ٹرافی کے ساتھ پوز دینے کی ہے۔

Courtesy: Sportz Pics

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ تصویر کنگز الیون پنجاب اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان پیپسی انڈین پریمیئر لیگ سیزن 2014 کے فائنل میچ کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
Facebook post KING KHAN Shahrukh khan and Shahrukh Khan – The sexiest actor in the world on 02, 08 Jun 2014
X post by @SRKUniverse on Jun 2, 2014
Image found on Sports Pics website on 01 Jun 2014


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular