اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے محرم، منی پور و دیگر وائرل پوسٹ کا...

Weekly Wrap: اس ہفتے محرم، منی پور و دیگر وائرل پوسٹ کا فیکٹ چیک محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بھارت سے پیار کی خاطر پاکستان جانے والی لڑکی انجو کی ویڈیو بتاکر ایک دوسری خاتون کا ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ وہیں آیودھیا میں آسمان سے آگ برسنے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ منی پور تشدد، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے والد کا بتاکر ایک شخص کی تصویر اور مدینہ منورہ میں جلوس عزا کا بتا کر پرانی ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔ درج ذیل میں انہی وائرل پوسٹ کے پانچ تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں۔

کیا بھارت سے پاکستان گئی انجو کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھارتی لڑکی انجو کا بتاکر ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انجو نے ویڈیو شیئر کر بتایا کہ وہ سرحد پار کرکے اپنے دوست نصراللہ سے ملنے کیسے پہنچی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور انجو کی نہیں بلکہ میگھا جیسوال کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ایودھیا کے اسکول میں آسمان سے برسی آگ؟

سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ ایودھیا، اتر پردیش کے بچو لال انٹر کالج میں آسمان سے بارش کے ساتھ آگ کی بوندیں بھی گریں۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ بارش کے دوران سوڈیم پھینکنے کی وجہ سے زمین پر آگ کے چھوٹے گولے دیکھے گئے تھے۔ پوری رپورٹ یہاں پڑھیں۔

 کیا پولس گرفت میں نظر آرہا شخص نواز شریف اور شہباز شریف کے والد ہیں؟

پولس گرفت میں نظر آرہے شخص کو پاکستان کے سابق اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے والد کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر میں نظر آرہا شخص علیحدگی پسند کشمیری رہنما مقبول بھٹ ہے۔ جنہیں 1984 میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ پورا فیکٹ چیک یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

 منی پور بی جے پی کے نائب صدر اور ان کے بیٹے کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

فیس بک اور ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ منی پور خاتون عصمت ریزی معاملےکے اہم ملزم آر ایس ایس کے کارکن ہیں۔ تصویر میں دو افراد آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا لباس پہنے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر میں نظر آرہے افراد منی پور بی جے پی کے ریاستی نائب صدر چدانند سنگھ اور ان کے بیٹے سچنند ہیں۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا مدینہ منورہ میں شیعوں کی جانب سے نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ 28 جولائی 2023 کی صبح مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں پہلی بار شیعوں کی جانب سے عاشورہ کا جلوس عزا برآمد ہوا۔ ویڈیو پرانی ہے اور مدینہ کے شیعوں کی جانب سے نکالے گئے عاشورہ جلوس کی نہیں ہے۔ پورا سچ یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular