منگل, اپریل 30, 2024
منگل, اپریل 30, 2024

ہومFact CheckViralFact Check: کیا پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی جانب سے...

Fact Check: کیا پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی جانب سے کی جا رہی جنگ کی تیاری کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
یہ ویڈیو پاکستانی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کی جانب سے کی جا رہی جنگ کی تیاری کی ہے۔
Fact:
ویڈیو تقریباً 3 برس پرانی ہے اور جس کا تعلق روسی آرم فوسز سے ہے۔

بھارت میں اپریل ماہ کے آخر سے پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔ لیکن اس بیچ پاکستانی صارفین بھارت مخالف پوسٹ مسلسل شیئر کر رہے ہیں۔ جن میں پاکستان کے ایس ایس جی آف پی ٹی آئی نامی ایکس ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں فوجی گاڑیاں، ٹینکس، ہیلی کاپٹر و فوجی جوان نظر آرہے ہیں۔ جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی جنگ کی تیاری کی ویڈیو ہے۔ یہ لوگ کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کر سکتے ہیں۔ بتادوں کہ اس ہینڈل سے پہلے بھی کئی بار بھارت مخالف پوسٹ کی جا چکی ہیں۔ جسے نیوز چیکر اردو نے ڈیبنک بھی کیا ہے۔

صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیشن میں لکھا ہے “گرمیاں آ گئی ہیں الیکشن یا رجحان ہٹاؤ۔ انڈین فوج نے پاکستان باڈر کے قریب اپنی جنگ کی تیاری تیز کر دی ہے ،کسی دن بھی کوئی محاز رجحان بٹانے کے لیے کھل سکتا ہے, پھر نہ کہنا بتایا نہیں تھا”۔

یہ ویڈیو پاکستانی سرحد پر فوجی ٹریننگ کی نہیں ہے بلکہ روس کی ہے۔
Courtesy: X @ssgviews

Fact Check/ Verification

ہم نے سب سے پہلے گوگل پر انگلش میں “انڈین آرمی ایکسرسائز آن پاک باڈر” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی تازہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس میں اس ویڈیو کو دکھایا گیا ہو۔

پھر ہم نے پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج کے جنگ کی تیاری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقیسم کیا۔ ان میں سے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں این سی سی نامی فیس بک پیج پر 26 اکتوبر 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ لیکن یہ ویڈیو کہاں کی ہے، یہ واضح نہیں کیا گیا ہے، البتہ اس پوسٹ میں ہیش ٹیگ انڈین آرمی استعمال کیا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook. NCC

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 18 ستمبر 2021 کو شیئر شدہ جورجیا کے دی ڈیڈ ڈسٹرکٹ نامی ایکس ہینڈل پر انگلش کیپشن کے ساتھ موصول ہوئی۔ جس کا ترجمہ “ٹی-72بی3 سیلف پروپیلڈ اینٹی ایئر کرافٹ گن” تھا۔

Courtesy: X @TheDeadDistrict

مذکورہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کا حالیہ دنوں پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج کے جنگ کی تیاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے ایک دوسرے کیفریم کو ین ڈیکس سرچ کیا تو ہمیں روسی ویب سائٹ رپورٹر پر 19 ستمبر 2021 کو وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع خبر موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو روسی ٹی-72 ٹینکوں سے تین لوگوں کے ایک ساتھ تربیتی میدان میں جمپ کرنے اور کودتے وقت گولی باری کرنے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Reporter

اس کے علاوہ ہمیں روس کی ای1۔آر یو نامی ویب سائٹ پر بھی وائرل ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو روسی آرم فورسز کے ٹریننگ گراؤنڈ کا بتایا گیا ہے۔ جس میں 150 سے زائد اقسام کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان کو دکھایا گیا تھا۔

Courtesy: E1.RU

Concusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی جانب سے کی جا رہی جنگ کی تیاری کی نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق روسی آرم فورسز سے ہے اور یہ ویڈیو تقریباً 3 سال پرانی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by NCC on 26 Oct 2021
X post By The Dead District on 18 April 2021
Reports published by Reporter and E1.RU on 19 April 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular