اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: پانچ وائرل پوسٹ کا شارٹ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Weekly wrap: پانچ وائرل پوسٹ کا شارٹ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر رام نومی کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات سے منسوب کرکے راجستھان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ وہیں اسرائیل پر لبنان کے حملے کا بتاکر ایک عمارت میں لگی آگ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ اللہ بندے اور مولانا طارق جمیل کے انتقال کی خبر خوب شیئر کی گئی۔ ان سبھی وائرل پوسٹ کا شارٹ فیکٹ چیک درج ذیل کی سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا مسجد کی بجلی کاٹتے ہوئے رام نومی جلوس میں شامل بی جے پی کارکنوں کی ہوئی موت؟

ٹویٹر اور فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویِ کیا گیا کہ بھارت میں رام نومی جلوس میں شامل بی جے پی کے 6 کارکنوں کی مسجد کی بجلی کاٹنے کے دوران موت ہو گئی جبکہ یہ خبر سراسر غلط تھی۔ دراصل یہ واقعہ کوٹا میں رام نومی جلوس کے دوران ہائی ٹینشن بجلی کے چپیٹ میں آنے سے پیش آیا تھا۔ پورا معاملہ یہاں پڑھیں۔

 لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کہاں کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں عمارتوں میں بھیانک آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعوی کیا گیا کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے بعد یہ لبنان کے جوابی حملے کی ویڈیو ہے۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں کپڑوں کے بازار میں لگی آگ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا محمّدؐ کے کردار پر بنی ہے فلم اللہ بندے؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ محمّدﷺ کے کردار پر بنی فلم اللہ بندے بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی اس فلم کو نہ دیکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ اللہ بندے نام کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے، جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔ پوری پڑتال پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ پر موجود ہےیہ دلکش لائبریری؟

ایک تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ یہ لائبریری سوئٹزرلینڈ کے ایک بس اسٹینڈ پر موجود ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس تصویر کو برلن میں مقیم یولیسس نام کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ حقیقت سے اس تصویر کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا مولانا طارق جمیل کا انتقال ہوگیا ہے؟

سوشل میڈِیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا انتقال ہو گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے عالم دین مولانا طارق جمیل کے انتقال کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular