Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے سوشل میڈِیا پر کشتی ڈوبنے کی ایک ویڈیو کو لیبیا کا بتاکر شیئر کیا گیا ،اس کے علاوہ پاکستانی لیڈر بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کی گئی۔ وہیں ایرانی جوڑے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اس نے اپنے حق مہر میں 313 غریب مریضوں کا مفت علاج طے کروایا ہے۔ دیگر پوسٹ کے حوالے سے آپ یہاں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھ سکتے ہیں۔
کیا سمندر میں ڈوب رہے بحری جہاز کی اس ویڈیو کا تعلق لیبیا سے ہے؟
سمندر میں ڈوب رہے بحری جہاز کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ دبئی سے لیبیا جا رہی بحری جہاز کے ڈوبنے کا منظر ہے۔ جب ہم نے اس بارے میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کولمبیا ندی میں ڈوب رہی بوٹ کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
بلاول بھٹو نے کہا امیر کو زیادہ امیر بناو تو معیشت کو فائدہ ہوگا؟
پاکستانی لیڈر بلاول بھٹو کی ایک ویڈِو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیر کو زیادہ امیر بنائیں گے تو وہ زیادہ لوگوں کو روزگار دے گا اور معیشت کا فائدہ ہوگا۔ لیکن ہم نے اس ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ بلاول بھٹو کی آدھے گھنٹے کی تقریر کا ایک حصہ کاٹ کر وائرل کیا گیا ہے، جبکہ انہوں نے مکمل پروگرام میں ان الفاظ کو مثال کے طور پر استعمال کیا ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔
ترکی زلزلے کے بعد چوری کے الزام میں کاٹ دیئے گئے شخص کے کان؟
ہاتھ باندھ کر کان کاٹے جانے کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اس شخص کے ترکی زلزلے کے بعد چوری کے الزام میں دونوں کان کاٹ دیئے گئے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور میکسیکو کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
کیا یہ منظر یروشلم میں گیس ٹیوب پھٹنے کا ہے؟
گاڑی میں دھماکے کی ایک ویڈیو کو یروشلم میں گیس پائپ پھٹنے کے بعد کا بتایا گیا۔ جبکہ تحقیقات میں یہ ویڈِیو ازبکستان کے سمرقند کا پایا گیا۔ اس حوالے سے پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا ایران کی اس لڑکی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں 313 غریب مریضوں کا مفت علاج طے کروایا؟
سوشل میڈیا پر ایران کے ایک جوڑے کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ اس ڈاکٹر لڑکی نے اپنے ڈاکٹر شوہر سے حق مہر میں 313 غریب مریضوں کا مفت علاج طے کروایا۔ جب ہم نے اس بارے میں تحقیقات کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایک اجتماعی شادی کے دوران کلک کی گئی تھی، لیکن تصویر میں نظر آرہے جوڑے کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.