جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:5 منٹ میں ہفتے کی پانچ اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Weekly Wrap:5 منٹ میں ہفتے کی پانچ اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ مختصراً درج ذیل کے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

کیا واہٹس ایپ رات 11:30 سے صبح 6 بجے تک رہے گا بند؟

اس ہفتے واہٹس ایپ پر ایک وائس مسیج شیئر کیا گیا۔ جس میں ایک شخص یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ”واہٹس ایپ رات 11:30 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گا۔ یہ خبر مرکزی حکومت پی ایم مودی کی جانب سے دی گئی ہے۔ اگر آپ کو اس مسئلے سے بچنا ہے تو آپ کو یہ میسج سبھی کانٹکٹ لسٹ میں بھیجنا ہوگا۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ کل رات سے واہٹس ایپ پر ویڈیو اسٹیٹس اور فوٹو ڈاؤن لوڈ ہونا بند ہو گیا ہے، وغیرہ وغیرہ دعویٰ کیا جا رہاہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ واہٹس ایپ کے ہمیشہ کے لئے بند ہونے کی خبر فرضی ہے۔ دراصل یہ آڈیو میسج پرانا ہے اور انڈیا ٹی وی کی ایک رپورٹ سے ایڈیٹ کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔۔۔

کیا خونی جھڑپ کا وائرل ویڈیو آسام میں مسلمانوں کے قتل عام کا ہے؟ 

سوشل میڈیا پر اس ہفتے خونی جھڑپ کے اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں کچھ لوگ ہتھیاروں سے ایک شخص پر حملہ کرتے ہیں اور وہ کچھ ہی دیر میں خون سے لت پت ہو کر زمین پر گر پڑتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس پر حملہ کیا گیا وہ جاں بحق ہو چکا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “یہ ویڈیو آسام کا ہے، جہاں مسلمانوں پر بھارت کے ہندو ظلم کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں”۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ یہ ویڈیو جودھپور کا ہے اور جاگرن کے دوران ہوئی آپسی مارپیٹ کا ہے۔اس کا کسی فرقہ وارانہ معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

کیا محمدﷺ کا خاکہ بنانے والے لارس ولکس کے کار حادثے کا ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک کار حادثے کا ایک ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔ اس ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ تھا کہ “محمدﷺ کا خاکہ بنانے والے لارس ولکس کی کار حادثے میں عبرت ناک موت ہو گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کار جل کر خاکستر ہو گئی ہے، اسی کار میں وہ ملعون بیٹھ کر سفر کر رہا تھا”۔ اس ویڈیو پوسٹ پر ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 9000 شیئر، 2900 لائکس اور 847 کمنٹ کئے جا چکے تھے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ ویڈیو 2014 کا ہے اور روس میں ہوئے کار حادثہ کا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

برقعہ پوش خاتو اور مرد کی پٹائی کے اس ویڈیو کو فرقہ وارانہ رن دے کر کیوں کیا جا رہا شیئر؟

اس ہفتےسوشل میدیا پر 45 سیکینڈ کے اس ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر خوب شیئر کیاگیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ دنوں پہلے بھارتی پروڈکٹ کا بائیکاٹ ہیش ٹیگ بھی ٹویٹر پر ٹرینڈ کرایا گیا۔ ویڈیو میں کچھ لوگ لاٹھی ڈنڈوں سے جینس اور سفید شرٹ پہنے شخص کی پٹائی کر رہے ہیں اور برقعہ پہنے ہوئی خاتون اسے بچا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو مختلف زبانوں میں بھی الگ الگ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ ویڈیو یوپی کے ایٹوا کا ہے، جہاں دو پڑوسیوں کے درمیان آپسی جھگڑے کا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔۔

کیا آسام میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مسجد کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ “انڈیا کے آسام میں ہندو انتہا پسندوں نے جامع مسجد کو نذر آتش کردیا، جبکہ سینکڑوں مسلمانوں کے گھروں کو بھی دہشت گرد ہندوؤں نے جلا ڈالا، لیکن عالمی برادری اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ تصویر پرانی ہے اور جموں کشمیر میں موجود دستگیر صاحب درگاہ میں لگی آگ کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular