Monday, December 22, 2025

Fact Check

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya
Feb 5, 2022
banner_image

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

پانچ منٹ پانچ اہم تحقیقات رپورٹ کا حصہ

گجرات کے پیرانہ کے مسلمانوں کے ہجرت کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ ہوا وائرل

اس ہفتے 36 سیکینڈ کے ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ گجرات کے پیرانہ کے مسلمانوں کو مودی اور آر ایس ایس نے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ جو ویڈیو گجرات کے احمدآباد سے متصل گاؤں پیرانہ کے مسلمانوں کی ہجرت کی خبر کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے وہ گمراہ کن ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

کیا اکھیلیش یادو نے کہی یوپی میں یوگی سرکار بننے کی بات؟

سوشل میڈِیا پر اکھیلیش یادو کی پوسٹر ہاتھ میں لئے ایک تصویر خوب شیئر کی گئی ہے۔ جس پر لکھا تھا کہ “جو رام کو لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے، یوپی پھر مانگے بھاجپا سرکار”۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو کی یہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔جسے سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر لنگر سے کھانا لیتے وقت کی نہیں ہے

سوشل میڈیا پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ان کی یہ تصویر لنگر سے کھانا لیتے وقت کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جس تصویر کے ساتھ مذکورہ دعویٰ کیا گیا وہ لنگر سے کھانا لیتے وقت کی نہیں بلکہ ریستوراں سے کھانا خریدتے وقت کی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

پٹنہ کے خان سر کا پرانا ویڈیو ریلوے بھرتی امتحان کو لے کر ہوئے احتجاج سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پٹنہ والے خان سر بھی خوب سرخیوں میں رہے۔ خان سر کے ایک ویڈیو کو آر آر بی این ٹی پی سی امیدواروں کو تشدد کے لئے بھڑکانے کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ جس دعوے کے ساتھ ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا وہ ویڈیو 2020 کا ہے۔ جسے اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

دنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے

اس ہفتے انڈونیشیا کے رہنے والے معمر شخص کی سیگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ صارف کا اس تصویر سے متعلق دعویٰ تھا کہ “انڈونیشیا کے رہنے والے اس بوڑھے شخص کی عمر 146 سال ہوگئی ہے، ان کا نام سوڈیمیڈ ہے۔ سوڈیمیڈ بہت زیادہ سیگریٹ نوشی کرنے کے باوجود اب تک باحیات ہیں” جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر میں نظر آرہے معمر شخص کی موت 2017 میں ہی ہو چکی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,658

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage