اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کی...

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر قطر فیفا ورلڈ کپ 2022سے متعلق مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں، ان میں ایک کرسٹیانو رونالڈکی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کی ویڈیو مراکش سے ہار کے بعد کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک بحری جہاز کی تصویر کو بنگلہ دیش کا 33 منزلہ جہاز بتاکر شیئر کیا گیا۔ جس کا شارٹ فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کی یہ ویڈیو قطر ورلڈکپ کی ہے؟

فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش سے پُرتغال کی ہار کے بعدمشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ ‘رونالڈو کی یہ ویڈیو فیفاورلڈ کپ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں اپنی ٹیم سے بات چیت کرنے کی ہے’۔جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو 2016 کی ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بندرگاہ پر موجود بحری جہاز کی یہ تصویر بنگلہ دیش کی ہے؟

بندرگاہ پر موجود بحری جہاز کی ایک تصویر کو بنگلہ دیش میں تیار ہونے والے 33 منزلہ جہاز کا بتاکر خوب شیئر کیا گیاہے۔ جب ہم نے اس سلسلے میں تحقیقات کی تو پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے اور بنگلہ دیش کی بحری جہاز نہیں ہے، بلکہ ایک جاپان کی سلیبریٹی ملینیم کروز ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو برازیل کی فٹبال ٹیم کے وطن واپسی پر ہوئے حملے کی ہے؟

بس پر پتھراؤ کرنے کی ایک ویڈِیو کو برازیل کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا ہے۔ دعویٰ تھا کہ “قطر فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی فٹبال ٹیم کی کروشیا سے شکست کے بعد وطن واپسی، جہاں ان کی گاڑی پر وہاں کی عوام نے پتھراؤ کیا”۔ہم نے جب اس بارے میں تحقیقات کیا تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور فٹبال ٹیم پر حملے کی نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو حالیہ بھارتی اور چینی فوجیوں کے بیچ ہوئی جھڑپ کی ہے؟

اس ہفتے بھارت چین بارڈر کشیدگی سے جوڑکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی شیئر کی گئی، جس میں برفیلے علاقے میں کچھ لوگوں کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ لوگ فوجی ہیں۔ ویڈیو کو 9 دسمبر کو اروناچل پردیش میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے جوڑا گیا تھا۔ ہم نے جب تحقیقات کیا تو معلوم ہوا ویڈیو اروناپردیش کی نہیں ہے،بلکہ دوسال پرانی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

جانئے میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھاتے ہوئے وائرل ویڈیو کی سچائی؟

سوشل میڈیا صارفین نے چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پاکستان کے بلوچستان میں ایک تقریب کی ویڈیو ہے۔جبکہ ہم نے اس بارے میں تحقیقات کیا تو معلوم ہوا کہ چوہے کہ کیک کھاتے ہوئے ویڈیو سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کی ہی ہے۔ اس کا پاکستان اور کشمیر یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular