جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap:تاجیکستان زلزلہ و دیگر وائرل پوسٹ کی یہاں پڑھیں 5 اہم...

Weekly wrap:تاجیکستان زلزلہ و دیگر وائرل پوسٹ کی یہاں پڑھیں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر تاجیکستان میں آئے حالیہ زلزلے سے منسوب کرکے منہدم عمارتیں اور ایئرپورٹ کی متعد ویڈیوز خوب شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوغان کی گرفتاری، بچے پر آرمی کا تشدد اور کے بی سی شو سے متعلق ویڈیوز فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جس کا شارٹ فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا حالیہ تاجیکستان زلزلے کی ہے یہ سی سی ٹی وی فوٹیجز؟

اس ہفتے ایک ایئرپورٹ کے اندر کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ دعوی کیا گیا کہ ویڈیو حالیہ تاجیکستان زلزلے کی ہے۔ جہاں اچانک زلزلہ آنے کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ ہم نے جب وائرل ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے اور تاجیکستان کی نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا تاجیکستان میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے یہ ویڈیو

فیس بک اور ٹویٹر پر منہدم عمارتوں کی ویڈیو کو تاجیکستان زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ہم نے وائرل ویڈیو کو کچھ ٹولس کی مدد سے تلاشا۔ جہاں معلوم ہوا کہ ویڈیو 7 فروری کو ترکی میں آئے زلزلے کی وجہ سے مہندم ہوئی عمارتوں کی ہے۔ جسے تاجیکستان کا بتاکر صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ پوری معلومات یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو رجب طیب اردوغان کو گرفتار کرنے آئی فوج پر عوام کے حملے کی ہے؟

فوج کی گاڑی پر کاکٹیل بوتل سے حملہ کرنے کی ویڈیو اس ہفتے خوب شیئر کی گئیں۔ دعوی کیا گیا کہ ویڈیو ترکیہ صدر رجب طیب اردوغان کو گرفتار کرنے آئی فوج پر ترکش عوام کے حملہ کرنے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور فلسطین کی ہے۔ پوری حقیقت یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا بچے کی پٹائی کی ویڈیو بھارت کے کشمیر کی ہے؟

 ہوٹل کے سامنے کی ایک ویڈیو شیر کی گئی جس میں ایک بچے کو ایک فوجی لات گھوسوں سے مارتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ منظر بھارت کے کشمیر سے 370 ہٹائے جانے کے بعد کا ہے۔ مگر تحقیقات میں واضح ہوا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 کیا پاکستانی لیڈر مریم نواز نے کے بی سی شو میں شرکت کی؟

سوشل میڈیا پر کون بنے گا کروڑ پتی شو (کے بی سی) کی تقریباً 30 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کر یہ دعویٰ کیا گیا کہ کے بی سی میں مریم نواز کو دکھایا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو ترمیم شدہ اور پرانی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular