جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

علی راج پور میں لڑکی کے ساتھ ہوئے جنسی ہراساں معاملے میں نہیں ہے کوئی مذہبی رنگ

گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے علی راج پور میں لڑکی کے ساتھ جنسی ہراساں کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں مردوں کا ایک جھنڈ سڑک کنارے کھڑی لڑکی کے ساتھ جنسی ہراساں کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مذہبی رنگ دے کر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈیا کی مسلمان عورتوں کے ساتھ سلوک دیکھ لو شکر ادا کرو کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ علی راج پور میں لڑکی کے ساتھ ہوئے جنسی ہراساں معاملے میں کسی بھی طرح کا مذہبی رنگ نہیں ہے۔ دراصل متاثرہ لڑکی آدیواسی خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا مسلمان خاندان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

کیا سعودی عرب میں 81 ملزموں کے سزائے موت کے بعد ان کے نماز جنازہ کی ہے یہ ویڈیو؟

اس ہفتےسوشل میڈیا پر 30 سیکینڈ کی ایک ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ تھا کہ 12 مارچ 2022 کو سعودی عرب میں 81 ملزموں کو دی گئی پھانسی کے بعد ان کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے مجمع کی یہ ویڈیو ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر صارفین اس ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو حالیہ سعودی عرب میں 81 ملزموں کو دی گئی سزائے موت کے بعد ان کے نماز جنازہ کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو 8 سال پرانی ہے اور دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے شیعہ مرحومین کے نماز جنازہ کی ہے۔

یہاں پرھیں پوری تحقیقات۔۔۔

اللہ کے بندے فلم میں کسی اداکار نے ادا نہیں کیا محمدؐ کا کردار

سوشل میڈیا پر ایک مضمون شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “بھارت میں اللہ کے بندے فلم ریلیز ہو چکی ہے اسے روکا جائے، اس فلم میں ہمارے پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم کا کردار ادا کرنے والے شخص کی تصویر آنے والی ہے جو کہ ہمارے آقاؐ کی بہت بڑی توہین ہے”۔ اس مضمون کو ہمارے ایک قاری نے بھی آفیشل واہٹس ایپ نمبر پر تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ اللہ کے بندے فلم میں محمدؐ سے مماثلت رکھنے والا کردار نہیں ہے۔ یہ فلم معاشرتی عنوان پر بنی ہے، جس میں 12 سال کے دو بچے کی زندگی کو دکھایا گیا ہے کہ وہ جرم کے دَل دَل میں کس طرح پھنس جاتے ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نومولود بچی کو زندہ دفنائے جانے کے نام پر وائرل ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے

اس ہفتے نومولود بچی کو زندہ دفنائے جانے کا بتاکر خوب شیئر کی گئی۔  ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ تھا کہ “بھارت میں ایک باپ اپنی بچی کو زندہ دفناتے ہوئے پکڑا گیا”۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ  نومولود بچی کو زندہ دفنائے جانے کے نام پر وائرل ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔ نوین جاگرا نامی یوٹیوبر نے اس ویڈیو کو محض معاشرتی بیداری کے لئے بنایا تھا، جسے اب غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular