منگل, اپریل 23, 2024
منگل, اپریل 23, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:صدر جمہوریہ ،مہاتما گاندھی اور سیلاب سے متعلق اس ہفتے وائرل...

Weekly Wrap:صدر جمہوریہ ،مہاتما گاندھی اور سیلاب سے متعلق اس ہفتے وائرل ہوئےٹاپ 5 فیک دعوؤں کا یہاں پڑھیں فیکٹ چیک

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مہاتما گاندھی کے مجسمے، روسی صدر پوتن اور مختلف ممالک میں آئے سیلاب نے سرخیاں بٹوریں۔ انہی خبروں کے درمیان سوشل میڈیا پر کئی ایسے دعوے کئے گئے جو ہمارے تحقیقات میں فرضی ثابت ہوا۔ ملک و غیر ممالک کی تمام بڑی خبروں پر سوشل میڈِیا صارفین کے ذریعے شیئر کئے گئے فرضی دعوے کا فیکٹ چیک محض 5 منٹ میں آپ اس تحقیقاتی رپورٹ کو پڑھ سکتے ہیں۔

یہ تصویر بھارتی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی نہیں ہے

سوشل میڈیا پر باورچی خانے میں بیٹھی خاتون کی ایک تصویر کو بھارت کی نومنتخب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر میں نظر آ رہی خاتون صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نہیں ہے، بلکہ ان کی رشتہ دار ہیں۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

پنجاب: بھٹنڈا میں توڑے گئے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نہیں ہے یہ تصویر

مہتاما گاندھی کے مجسمے کی ایک تصویر کو شیئر کر کے دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے بھٹنڈا کے رمن منڈی میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو آر ایس ایس کے لوگوں نے توڑ دیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مہاتما گاندھی کا جو مجسمہ شیئر کیا گیا ہے، وہ کیلیفورنیا کے ایک پارک کا ہے اور بھٹنڈا میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا تھا۔کسی بھی میڈیا رپورٹ میں آر ایس ایس کے لوگوں کا ذکر نہیں ملا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

کیا اس تصویر میں پوتن واقعی عمران خان کی جیت کی خبر دیکھ رہے ہیں؟

فیس بک اور ٹویٹر پر روسی صدر ولادمیر پوتن کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ روسی صدر پوتن ایک ٹی وی کے سامنے بیٹھے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیت کی خبر دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر واضح ہوا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ دو مختلف خبروں کی تصویر کو جوڑ کر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

نیویارک سیلاب کی ویڈیو کو پشاور بی آر ٹی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر پشاور بی آر ٹی میں بارش کے بعد کا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور نیویارک سٹی کی ہے۔ جسے حالیہ پشاور بارش سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

خلاباز کی ترمیم شدہ سیلفی وائرل، جانیں اس تصویر کی حقیقت

ایک خلاباز کی سیلفی سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ سیلفی زمین سے 408 کلومیٹر دور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں تعینات خلاباز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ایکی ہیکو ہوشیدے نامی جاپانی خلاباز کی ترمیم شدہ سیلفی سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular