اتوار, نومبر 17, 2024
اتوار, نومبر 17, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 4اہم تحقیقاتی رپوٹ پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 4اہم تحقیقاتی رپوٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر تائیوان اور چین کشیدگی سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلم لال سنگھ چڈھا کے ریلیز سے منسوب کرکے اداکار عامر خان کی ایک ویڈیوشیئر کی گئی ہے۔ ان سبھی وائرل دعوؤں کی سچائی جاننے کے لئے آپ پڑھ سکتے ہیں ہماری یہ تحقیقاتی رپورٹ۔

چین اور تائیوان کے حالیہ کشیدگی کی نہیں ہے یہ وائرل تصویر

سوشل میڈیا پر سمندری جہازوں کی ایک تصویر کو حالیہ چین اور تائیوان کشیدگی سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ تصویر سے متعلق ایک ٹویٹر صارف کا دعویٰ کیا گیا کہ “چین نے آبنائے تائیوان کے مشرق میں با قاعدگی سے فوجی مشقوں کا اعلان کردیا ہے”۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے۔

بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

افغانستان ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو پاکستان کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

ایک ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو سے متعلق فیس بک پر دعوی کیا گیا کہ “پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرتے ہوۓ ویڈیو منظر عام پر آگئی”۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہا ہیلی کاپٹر پاکستان فوج کا نہیں ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا عامر خان نے کہا کہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ فلاپ ہوگئی؟

فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ریلیز کے ساتھ ہی عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں عامر خان کہہ رہے ہیں کہ زیادہ تر لوگوں کو ان کی فلم پسند نہیں آئی اور وہ اس کے فلاپ ہونے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر نے یہ بیان فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے حوالے سے دیا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

وندے ماترم پڑھتے ہوئے لڑکھڑا رہے بی جے پی ایم ایل اے کی یہ ویڈیو تین سال پرانی ہے

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ شخص مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایم ایل اے رامیشور شرما ہے جو ہر گھر میں ترنگا مہم کے دوران قومی ترانہ گاتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ترنگا مہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular