جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: سوشل میڈیا پر اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کا...

Weekly Wrap: سوشل میڈیا پر اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کا 5 اہم تحقیقاتی رپورٹس پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ترکی صدر اردوغان کے زہر دینے، چلتی ٹرک سے بکرے چوری، قبر پر لگے تالے، مذہبی رنگ دے کر شیئر کی گئی ویڈیو اور پاکستانی لیڈر آصف علی زرداری کی موت سے منسوب کرکے فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ جس کا مختصر اسٹوری درج ذیل میں یک بعد دیگرے سلائیڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا ترکی صدر رجب طیب اردوغان کو پڑا دل کا دورہ؟

سوشل میڈیا پر ترکی صدر رجب طیب اردوغان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اردوغان کو زہر دے دیا گیا ہے اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ جس کے وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ صدر اردوغان کا ایک لائیو انٹر ویو کے دوران معدے میں تکلیف ہوا تھا، لیکن وہ اب صحتیاب ہیں اور انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پورا سچ پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

چلتی ٹرک سے بکرے چوری کی یہ وائرل ویڈیو کہاں کی ہے؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے سپر ہائی وے کراچی میں چلتی ٹرک سے بکرے چورانے کی ہے۔ تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ بکرے چوری کی یہ ویڈیو مہاراشٹر کی ہے۔ پاکستان یا بھارت کے اترپردیش، مدھیہ پردیش یا گجرات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا پاکستان میں مردہ بیٹی کی حفاظت کے لئے والدین نے لگایا قبر پر تالا؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک قبر کی تصویر خوب سرخیاں بٹوری۔ جس میں قبر کے اوپر ہرے رنگ کی گریل اور تالا لگا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ تصویر پاکستان کے ایک قبرستان کی ہے، جہاں مردہ بیٹی کو عصمت دری سے محفوظ رکھنے کے لئے والدین نے اس کی قبر پر تالا لگایا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر بھارت کے حیدرآباد کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ہندو لڑکے کے مسلم لڑکی کے ساتھ پکڑے جانے کی ہے یہ ویڈیو؟

لڑکے اور ایک لڑکی کی پٹائی کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ دو ہندو لڑکے کے مسلم لڑکی کے ساتھ پکڑے جانے پر گاؤں کے مسلمانوں نے ان دونوں ہندو لڑکوں اور لڑکی کو جم کر مارا پیٹا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے اور دونوں فریقین کا تعلق مسلم سماج سے ہی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستانی لیڈر آصف علی زرداری کی ہوئی موت؟

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ان کی وفات ہو گئی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ جیوز نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ بھی شیئر کی گئی۔ جب ہم نے آصف علی زرداری کی موت سے متعلق تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے فرضی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular