Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر امریکہ میں آئے حالیہ برفانی طوفان سے متعلق کئی پرانی تصاویر کو حالیہ طوفان کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا، اس کےعلاوہ مقبوضہ کشمیر میں 500 لڑکیوں کے خفیہ ٹارچر سیل سے برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا۔ وہیں فلت والے مولانا کلیم صدیقی کے جیل سے رہائی سے متعلق پوسٹ شیئر کیا گیا۔ جس کا شارٹ فیکٹ چیک آپ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

اس ہفتے برف سے ڈھکی گاڑیوں کی ایک تصویرشیِئر کیا گیا۔ جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ امریکہ میں حالیہ برفیلی طوفان کے بعد کی تصویر ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے اور اس کا حالیہ برفانی طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بقیہ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

پاکستانی نیوز ایجنسی روزنامہ نوائے وقت کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے برف سے ڈھکی گاڑیوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے، جسے جاپان کا بتا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر کم از کم4 برس پرانی ہے، یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس میں کچھ گاڑیاں طوفان کی زد میں آکر نقصان کی نظر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حال ہی میں آئے امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے ہوا ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے۔ بقیہ معلومات یہاں کلک کرکے جانیں۔

بھارتی زیر انتظام جموں و کشمیر کے حوالے سے آئے روز انٹرنیٹ پر مواد شیئر ہوتا ہے۔ اس بار سوشل میڈیا پر کشمیر میں 500 لڑکیوں کے حفیہ ٹارچر سیل سے ملنے کی خبریں گرش کررہی ہیں۔دعوی ہے کہ کشمیر میں 500 لڑکیوں کے حفیہ ٹارچر سیل سے برآمد ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور200 زندہ برآمد ہوئی ہیں۔جبکہ تحقیقات سے یہ دعوی فرضی ثابت ہوا۔پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

فلت کے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اے ٹی ایس کی تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مولانا کے جیل سے رہائی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہا پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025
Mohammed Zakariya
August 30, 2025