اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کی چار اہم تحقیقاتی...

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کی چار اہم تحقیقاتی رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور نواز شریف کی موت سے متعلق پوسٹ خوب شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ کی خبریں بھی شیئر کی گئیں۔ وہیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست پر زمبابوے کے اینکر کے مزاق اڑانے کا بتاکر بھی ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ ان سبھی وائرل پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا واقعی پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی موت؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حرکت قلب بند ہونے موت کی خبر کو فیس بک صارفین نے خوب شیئر کیا۔ لیکن ہمیں اپنی تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ باحیات لندن میں ہیں۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی فرضی خبر وائرل

ایک ویڈیو کے کیپشن کے ذریعے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ 28 اکتوبر کو لاہور میں لائیو خطاب کر رہے تھے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر فرضی ہے

سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور عمران خان کو لانگ مارچ روکنے کی التجا کرنے کا بتاکر ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ جو شہباز شریف کے استعفی سے متعلق پوسٹ شیئر کیا گیا ہے وہ فرضی ہے۔اس موضوع پر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست پر زمبابوے کے اینکر نے اڑایا مزاق؟

سوشل میڈیا پر ٹ20 ورلڈ کپ سے منسوب کرکے ایک ویڈیو کلک شیئر کیا جارہا ہے۔ دعوی ہے کہ زمبابوے کے ایک اینکر نے پاکستان کی شکت پرمزاق اڑایا۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص زمبابوے کا اینکر نہیں ہے اور ناہی اس ویڈیو کا پاکستان کی ہار سے کوئی لینا دینا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular