Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ترکی اور ملک شام میں زلزلہ سے ہوئے نقصانات کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ ترکی اور شام کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جن میں مکان کے ملبے میں پھنسے بچے کی ایک ویڈِیو کو صارفین نے خوب شیئر کیا، وہیں چہرے پر ہاتھ رکھے اداس بچے کو ترکی کا بتاکر شیئر کیا گیا ۔اس کے علاہ دیگر موضوع پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
مکان کے ملبے میں پھنسے بچے کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ترکی کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں زلزلہ کی وجہ سے بچہ چھت کے ملبے میں لٹکا ہوا تھا۔ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کا تعلق ترکی سے نہیں ہے،بلکہ ملک شام سے ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
ٹویٹر پر بچے کی ایک تصویر خوب شیئر کی گئی۔ جس میں بچہ اپنے چہرے پر ہاتھ رکھے اداس بیٹھا ہوا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی وجہ سے اس بچے کا گھر منہدم ہو گیا، جس کی وجہ سے یہ بچہ اپنے گھر کے ملبے پر اداس بیٹھا ہوا ہے۔ ہم نے جب اس تصویر کو کچھ ٹول کی مدد سے تلاشا تو معلوم ہوا کہ بچے کا تعلق ترکی میں آئے حالیہ زلزلے سے نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
ملبے کے گرد و غبار میں لپٹے ترکش ڈراما ‘ارطغرل غازی’ میں ‘عثمان بے’ کا کردار ادا کرنے والے بوراک اوز جیفت کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ بوراک ترکی زلزلہ متاثرین کے درمیان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ایک ڈرامے کی کلپ ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
ترکی زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو ترکی کے ایک ہوٹل کے اندرونی حصے کی ہے، جہاں زلزلے کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو حالیہ ترکی زلزلے کی نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
گاڑی کے کیمرے سے قید کیے گئے زلزلے کی ایک ویڈیو کوترکی میں آئے حالیہ زلزلےکا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “ترکی میں زلزلہ کا منظر گاڑی کے اندر سے، اللہ حفاظت فرمائے”۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور جاپان کے ٹوکیو کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات ۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
June 19, 2025
Mohammed Zakariya
June 19, 2025
Mohammed Zakariya
June 18, 2025