Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر ایک مضمون شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “بھارت میں اللہ کے بندے فلم ریلیز ہو چکی ہے اسے روکا جائے، اس فلم میں ہمارے پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم کا کردار ادا کرنے والے شخص کی تصویر آنے والی ہے جو کہ ہمارے آقاؐ کی بہت بڑی توہین ہے”۔ اس مضمون کو ہمارے ایک قاری نے بھی آفیشل واہٹس ایپ نمبر پر تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔
بتادوں کہ اس مضون کے ساتھ الگ الگ تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کئے گئے ہیں۔
فیس بک پر مذکورہ اللہ کے بندے فلم سے متعلق وائرل مضمون کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 154 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 166 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Fact Check/Verification
“بھارت میں اللہ کے بندے فلم ریلیز ہونے اور اس فلم میں محمد عربی نبی صلی الله علیہ وسلم کا کردار ادا کرنے والے شخص کی تصویر آنے والی ہے جو کہ ہمارے آقاؐ کی بہت بڑی توہین ہے”۔ اس دعوے کےساتھ وائرل مضمون کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے فلم اللہ کے بندے سے متعلق گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں فلموں سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام پر فلم اللہ کے بندے سے متعلق معلومات ملیں۔
باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق اللہ کے بندے فلم 26 نومبر 2010 کو ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم ممبئی کے سلم علاقے میں رہنے والے بارہ سال کے دو ایسے بچے(وجے اور یعقوب) کی زندگی پر محیط ہے، جنہیں ایک فرضی قتل کے الزام میں پھنسا کر جووینائل ریفارمیٹری میں بھیج دیا جاتا ہے۔ جہاں انہیں سخت تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وجے اور یعقوب کو 23 سال کی عمر میں آزاد کیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ دونوں جرم کی دنیا کا خوفناک کردار بن جا تے ہے۔
دراصل اس فلم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کس طرح معاشرہ معصوم بچوں کو بہتر مواقع فراہم نہ کر کے انہیں جرم کے دل دل میں دھکیل دیتا ہے۔ اس رپورٹ میں ہمیں کہیں بھی محمدؐ کا کردار یا ان سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ملی۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں بالی ووڈ ہنگامہ کی ویب سائٹ پر اس فلم کے سارے کرداروں کے نام اور ان کردار کو نبھانے والے اداکاروں کے نام کی فہرست ملی۔ لیکن اس فہرست میں ہمیں اللہ کے بندے فلم میں محمد صلی الله علیہ وسلم کے کردار ادا کرنے والے کا ذکر نہیں تھا۔ البتہ یہاں یہ ضرور پتا چلا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر اور یعقوب کا کردار ادا کرنے والے فاروق کبیر ہیں، فلم اللہ کے بندے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار نصرالدین شاہ، فاروق کبیر اور شرمن جوشی ہیں۔
ہم نے گوگل پر “فلم اللہ کے بندے پر تنازعہ” ہندی انگلش اردو میں کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کہیں بھی اس سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ البتہ دی انڈین ایکسپریس پر شائع 2 نومبر 2010 کو شائع اللہ کے بندے فلم کے ڈائریکٹر فاروق کبیر کا انٹرویو ملا۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ فلم کا عنوان “اللہ کے بندے فلم کے ایک ڈائیلوگ سے لیا گیا ہے۔ جس میں ایک جگہ اتل کلکرنی نامی کردار کہتا ہے کہ “یہ سب اللہ کے بندے ہیں”۔
ہم نے یوٹیوب پر فلم اللہ کے بندے کو پورا دیکھا، لیکن ہمیں فلم میں کہیں بھی محمدؐ کا کوئی کردار دیکھنے کو نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: اومیکرون ویریئنٹ سے جوڑکر 1963 میں بنی فلم کا ایک پوسٹر گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے شیئر
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے بندے فلم میں محمدؐ سے مماثلت رکھنے والا کردار نہیں ہے۔ یہ فلم معاشرتی عنوان پر بنی ہے، جس میں 12 سال کے دو بچے کی زندگی کو دکھایا گیا ہے کہ وہ جرم کے دَل دَل میں کس طرح پھنس جاتے ہیں۔
Result: Fabricated News/False
Our Sources
Report Published by boxofficeindia.com
Report Published by bollywoodhungama.com
Report Published by The Indian Express on 02/11/2010
Allah ke bande film uploaded by YouTube channel Action Tadka India on 27/04/2016
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.