Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے سمانچل کے اے آئی ایم آئ ایم لیڈر مولانا عبد اللہ سالم کا اپنے پارٹی سے استعفیٰ دینے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی ایک ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ روس میں آنے والے حالیہ زلزلے کا بتاکر پرانی ویڈیوز خوب شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے اے آئی ایم آئی ایم لیڈرمولانا عبد اللہ سالم کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نےاس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں آپریشن سندھ میں 250 فوجیوں کی شہادت کے سلسلے میں بات کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا،دراصل یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

ٹرین کے دروازے سے لٹک کر سفر کر رہے ایک شخص کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اس مسافر کے پاس ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کے پائدان سے لٹک کر سفر کر رہا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا۔ دراصل یہ شخص ایک موبائل چور ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔

رواں ماہ کی 30تاریخ کو روس میں آنے والے زلزلے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئرکی گئی۔ جس میں زلزلے کی شدت سے دکان تباہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہواویڈیو میانمار کی ہے۔ پوری معلومات کے لئے لنک کلک کریں۔

30 جون کو روس میں زلزلےکے بعدسونامی کا بتاکر ایک ویڈیو شیئرکی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ مناظر روس میں زلزلے کے بعد حالیہ دنوں آئی سونامی کا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ سونامی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025
Mohammed Zakariya
August 23, 2025