Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے گلی میں بادل پھٹنے و فتح پور درگاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کی بہار میں جاری ووٹر ادھیکار یاترا کا بتاکر غیر متعلقہ ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

ایک گلی میں اچانک آسمان سے بھاری مقدار میں پانی گرنے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارت میں اچانک بادل پھٹنے کا منظر ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں ویڈیو اے آئی سے تیارکردہ ثابت ہوا۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

ایئر پورٹ کے رن وے پر لگے پانی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر ممبئی ایئر پورٹ کا ہے جہاں تیز بارش کے باعث رن وے جھیل میں تبدیل ہوگیا ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور چنئی کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر ایک سڑک ریلی کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کے پہلے دن کا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کرناٹک کے رائچور میں ہوئی بھارت جوڑو یاترا کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

پولس گرفت میں نظر آرہے ایک شخص کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ وہی شخص ہے، جس نے اترپردیش کے فتح پور میں واقع عبدالصمد کی درگاہ پر توڑپھوڑ کی تھی۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص سورت کا ہے اور اس پر قتل کا الزام ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر کے بی سی کی ایک ویڈیو شیئرکی گئی۔ جس میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر وومیکا سنگھ اور کمانڈر پریرنا نظر آرہی ہیں۔ دعویٰ ہے کہ کے بی سی میں امیتابھ بچن نے پاکستانی فوج اور رافیل سے متعلق ایک سوال کیا تھا، جس میں ویومیکا سنگھ نے پاکستانی فضائیہ کے سامنے ہونے کے باعث رافیل کے تباہ ہونے کی بات قبول کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 18, 2025
Mohammed Zakariya
October 11, 2025