Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھارت اور پاکستان کے مابین چل رہی کشیدگی سے متعلق کئی ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی اس کے علاوہ اسرائیل کی جنگلات میں لگی آگ و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر فوجی افسران کے پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فوجی افسروں سے پریس کانفرنس کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق صحافیوں نے سوالات کئے تو درمیان سے پریس کانفرنس چھوڑ کر افسران چلے گئے۔ درحقیقت یہ ویڈیو پہلگام حملے سے پہلے کی ہے۔ یہاں پوری حقیقت پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے قبضے کے بعد اسے خالی کروا لیا گیا ہے اور مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور مسجد اقصیٰ کی نہیں بلکہ یروشلم کے پرانے شہر میں واقع چرچ آف ہولی سیپلچر کی ہے۔یہاں پڑھیں پوری حقیقت۔
فوجی گاڑی کے حادثے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ فوجی گاڑی سے ہوئے اس حادثے میں 6 معصوم سکھ خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا فوج کی گاڑی کے حادثے کی یہ ویڈیو جموں کشمیر کے بارہمولہ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سڑکوں پر جارہی فوج کی گاڑی پر لوگوں کی جانب سے کئے جارہے حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ مناظر سرحد پر جاتی ہوئی فوج کی گاڑی پر بھارتی عوام کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا 2009 کی ایک ویڈیو کو پہلگام دہشت گردانہ حملے سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات ۔
جنگلات میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ اسرائیل کے جنگلات میں لگی حالیہ آگ کا منظر ہے لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو 2021 میں یروشلم کے مغرب میں لگی آگ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
June 19, 2025
Mohammed Zakariya
June 19, 2025
Mohammed Zakariya
June 18, 2025