Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر پٹنہ میں 29 جون کو ہونے والا وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے والی بھیڑ کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ ایران میں موساد کے جاسو کو پھانسی دینے بزگ شخص کی پٹائی و دیگر موضوع پر ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر کہ لوگوں کے جم غفیر کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس میں شامل ہونے پہنچی بھیڑ کا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ ویڈیو امریکی ریاست شیکاگو میں ہونے والے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

ایک شخص کو سر عام پھانسی دیے جانے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں کو پھانسی دیے جانے کاہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم یہ منظر فلم بیبدن کی شوٹنگ کے دوران کا ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر مسلم بزرگ شخص کی داڑھی کھینچ کر پٹائی کئے جانے کی ایک ویڈیو کو بھارت کا بتاکر شیئر کیا گیا، لیکن ہم نے جب اس کی باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔

عمارت زمیں بوس ہونے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر کولمبیائی پارلیمنٹ میں پیش آئے حادثے کی ہے۔لیکن ہماری تحقیقات میں یہ ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ثابت ہوا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

فیس بک صارف نے 9 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا کہ ایرانی کمپنی میں بی 2 ٹو بمبار بنانے کی ویڈیو پورے دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہواویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025