Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا ووٹر لسٹ سے نام کاٹنے، دکاندار پر حملے کی ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہار میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی چھوڑنے والے رکن اسمبلی کے لئے ووٹ مانگنے گے سرپنچ کی پٹائی و دیگر موضوع پر وائرل پوسٹ کا پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

فیس بک پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بہار کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے تیجسوی یادو کا نام کاٹ دیا گیا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں دعویٰ گمراہ کن ثابت ہوا۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

مسلمان دکاندار پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کا بتاکر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا اس معاملے میں کسی بھی طرح کا مذہبی رنگ نہیں ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ بہار میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی چھوڑنے والے رکن اسمبلی کے لئے ووٹ مانگنے گئے سرپنچ کو گاؤں والوں نے جم کر پیٹ دیا۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا یہ ویڈیو آسام کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیلابی ریلے کی اس ویڈیو کو اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے کے بعد حالیہ تباہی کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو ہماچل پردیش کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کانوڑیوں نےکھانے کا بل بھرنے سے بچنے کے لئے خود ہی اپنی پلیٹ میں ہڈی ڈال دی، جس کا سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد معاملے کا انکشاف ہوا۔ لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا یہ واقعہ گورکھپور کے ایک ریستوراں کا ہے اور اس میں کانوڑیے شامل نہیں تھے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025