Fact Check
Weekly Wrap: ترکی میں آئے زلزلے و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں
اس ہفتے سوشل میڈیا پر ترکی میں آئے زلزلے کا بتاکر پرانی ویڈیو شیئر کی گئی، اس کے علاوہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے، مرین ٹرینر جیسکا کے شو کے دوران ڈولفن کے ذریعے قتل کی ویڈیو بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا مغربی ترکیہ میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے یہ ویڈیو؟
ترکی میں10 اگست کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر مغربی ترکیہ میں آئے حالیہ زلزلے کا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے۔ یہاں پوری تحقیقات۔

کیا پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دیا استعفیٰ؟
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ بے بنیاد ہے،خواجہ آصف نے خود اپنے بیان میں اس کی تردید کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا شو کے دوران ڈولفن نے اپنی ٹرینر کو مار ڈالا؟
ڈولفن کے ایک خاتون کو نگلنے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اپنے ٹرینر کو ڈولفن نے شو کے دوران مار ڈالا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پورین تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کری۔

کیا جاپان میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر جاپان میں فلسطین کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا اس ویڈ کو اے آئی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔