Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھگوا لو ٹریپ، اسدالدین اویسی کے ادے پور فائلز پر دیے گئے بیان و شام کی مسجد سے جہاد کا اعلان کرنے کا بتاکر پرانی ویڈیو شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے مکان مسمار کئے جانے کا بتاکر فرضی پوسٹ شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق درج ذیل میں 5 مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اویسی کا یہ بیان ادے پور فائلز سے متعلق ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسدالدین اویسی نے یہ بیان مئی 2024 میں پٹنہ کے چندوس پالی گنج میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران دیا تھا۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

بچہ لئے برقعہ پوش خاتون پر کئے جارہے تشدد کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ معاملہ بھگوا لو ٹریپ کا ہے۔ جہاں جسمانی خواہش پوری کرنے کے بعد غیر مسلم لڑکے نے مسلمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

ٹیکساس سیلاب سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں سیلابی ریلے میں مکانات اور گاڑیاں بہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ہم نے اس ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو میں نظر آنے والے دو فریم پرانے ہیں اور ایک ڈجیٹلی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ شام و اسرائیل تنازعہ کے درمیان شام کی مسجد سے جہاد کے نقارے بلند کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ ہماری تحقیقات میں یہ ویڈیو 10 برس پرانی اور یمن کی ثابت ہوئی۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر مکان مسمار کئے جانے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو بھارتی فوج کی جانب سے اتراکھنڈ میں مسلمانوں کی جائیداد پر زیرِ تعمیر مکان کو مسمار کئے جانےکی ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو جموں کشمیر کے پونچھ میں پہاڑ پر تعمیر غیرقانونی قبضے کو ہٹانے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025