Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ترکی اور شام کے بعد نیوزی لینڈ میں اس ہفتے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر پرانی اور دوسرے ممالک کی ویڈیو اور تصاویر خوب شیئر کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک دکان کے اندر کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی، جس کے اندر رکھے سامان بکھرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو نیوزی لینڈ میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ زلزلے سے جوڑکر ایک تصویر بھی شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ ترکی زلزلے سےمنسوب کرکے کئی پرانی ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ وہیں عام خاتون کے ساتھ بیٹھے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر کو ترمیم شدہ بتاکر خوب شیئر کیا گیا ۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق درج ذیل میں 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھی جا سکتی ہیں۔
اس ہفتے ٹویٹر پر ایک ویڈیو کو نیوزی لینڈ میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس بارے میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو کم از کم 2 سال پرانی ہے اور اس کا حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
بول نیوز نام کے ایک پاکستانی ادارے نے بھی ٹوٹے سڑک کی تصویر شیئر کرکے دعوی کیا کہ یہ تصویر حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر 2016 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ تصویر کا حالیہ زلزلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات
شیئر چیٹ پر منہدم ہو رہی عمارتوں کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے کہ وجہ سے یہ اونچی عمارتیں مسمار ہوگئی ہیں۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ترکی کی نہیں بلکہ چین کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
فیس بک اور ٹویٹر پر ہاتھ میں روٹی لیے ہوئے بوڑھے شخص کی تصویر کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ بوڑھے شخص کے پاس ترکی زلزلے سے چند سکینڈ پہلے 3 مکانات تھے اور زلزلے کے بعد میں وہ دوسرے کی دی ہوئی روٹیوں پر جی رہا ہے۔ لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر پرانی اور ترکی کی ہی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری پڑتال
کیا ہے عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر کی سچائی؟
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر خوب شیئر کی گئی، جس میں ان کے بغل میں ایک عام خاتون اور اس کے بچے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھی ہوئی خاتون کا تعلق بھارت سے ہے۔ جسے عمران خان کے ساتھ ایڈیٹ کرکے پی ٹی آئی اپنے آفیشل ہینڈل سے شیئر کر رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور ترمیم شدہ نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
March 8, 2025
Mohammed Zakariya
February 8, 2025
Mohammed Zakariya
January 4, 2025