Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر سوڈان میں چل رہے خانہ جنگی سے متعلق کئی فرضی پوسٹ شیئر کئے گئے۔ وہیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے انتقال کی بھی خبریں خوب شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ محمد بن سلمان کی جانب سے 400 ہزار سے زائد لوگوں کو مفت حج کرانے کو لےکر فرضی ویب سائٹ کا لنک بھی خوب شیئر کیا گیا۔ درج ذیل میں یک بعد دیگرے وائرل پوسٹ کا فیکٹ چیک پڑھیں۔
ان دنوں سوڈان میں خانہ جنگی جاری ہے۔ ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف ملیشیا کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ اس ویڈِیو کو تقریبا 2 ماہ پہلے لیبیا کے وحشی علاقے میں منشیات فروخت کے اڈے پر چھاپہ ماری کے دوران فلمائی گئی تھی۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
فیس بک پر ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ خانہ جنگی کے دوران سوڈانی فوج کا دارالحکومت خرطوم کے اوپر ہیلی کاپٹر گشت کر رہا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فضاء میں پرواز کر رہے ہیلی کاپٹر والی اس ویڈیو کا تعلق حالیہ سوڈان خانہ جنگی سے نہیں ہے۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر اگست 2022 سے موجود ہے۔ جسے سوڈانی فضائیہ کے فوجی مشق کا بتایا گیا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
بول نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عمران خان اپنے گھر زمان پارک لاہور میں خیریت سے موجود ہیں۔ ان کے انتقال کے حوالے سے کئے گئے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ محمد بن سلمان نے 400 ہزار سے زائد لوگوں کو مفت حج کرانے کے لئے حج اسپانسرشپ پروگرام 2023 جاری کیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہو اکہ ویب سائٹ فرضی ہے اور ساتھ ہی حج اسپانسرشپ پروگرام 2023 سے متعلق کوئی آفیشل معلومات بھی کہیں موجود نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
June 21, 2025
Mohammed Zakariya
May 31, 2025
Mohammed Zakariya
May 24, 2025