جمعرات, مئی 2, 2024
جمعرات, مئی 2, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا آسٹریلیائی کھلاڑی کے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد...

Fact Check: کیا آسٹریلیائی کھلاڑی کے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جانے کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں پیلی جرسی میں ملبوس ایک شخص میدان میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اور پاکستان زندآباد کا نعرہ لگاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو کے دوسرے فریم میں اسٹیڈیم میں بیٹھے مداح بھی نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے حوالے سے ایک فیس بک صارف کا دعویٰ ہے کہ 20 نومبر کو آسٹریلیائی کھلاڑی نے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

یہ ویڈیو آسٹریلیائی کھلاڑی کے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جانے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ muhammad.rawan.735

Fact

آسٹریلیائی کھلاڑی کے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جانے کا بتا کر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں عامر علی نامی ایکس ہینڈل پر 17 اکتوبر 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس سے پتاچلا کہ ویڈیو کا بھارت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ہم نے ایکس ایڈوانس سرچ کی مدد سے وائرل ویڈیو کو تلاشا۔ جہاں ہمیں فرید خان نامی مستند ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات سے واضح ہوا کہ ویڈیو میں پیلے رنگ کی جرسی میں ملبوس کھلاڑی پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان یوسف بٹ ہیں جو پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

Courtesy: X @_FaridKhan

پاکستانی نیوز ویب سائٹ جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دینے کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ میچ 17 اکتوبر کو پاکستان کے اسلام آباد جناح اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو آسٹریلیائی کھلاڑی کے بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جانے کی نہیں ہے بلکہ ویڈیو میں موجود کھلاڑی پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان یوسف بٹ ہیں۔

Result: False

Sources
X posts by @AmirAli59809356 and @_FaridKhan on 17 Oct 2023
Report published by GeoNews on 17 Oct 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular