اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے سوشل میڈیا پوسٹ کے 5...

Weekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے سوشل میڈیا پوسٹ کے 5 اہم فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان سے چار بچوں کے ساتھ بھارت آئی سیما حیدر کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ بتاکر مختلف تصاویر شیئر کی گئیں، اس کے علاوہ دیوار پر لکھے قرآنی آیات کی ویڈیو کو ازبکستان کی مسجد کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ وہیں لینڈ سلائیڈنگ اور سویڈن کے صدارتی محل میں لگی آگ کا بتاکر ویڈیوز خوب شیئر کی گئیں۔ جس سے متعلق 5 اہم فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں۔

کیا کولاج میں نظر آرہی سبھی تصاویر سیما حیدر کی ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک کولاج شیئر کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے چار بچوں کے ساتھ بھارت آئی سیما حیدر و دیگر خواتین کی تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصاویر سیما حیدر کی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ پرینکا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل کولاج میں پہلی تصویر سیما حیدر، دوسری پاکستانی میجر سامعہ رحمان اور تیسری تمل ناڈو کی ایس آئی اوشا رانی نریندر کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا کمرے کی دیوار پر کندہ قرانی آیات کی یہ ویڈیو ازبکستان کے مسجد کی ہے؟

فیس بک اور ٹویٹر پر دیوار پر کندہ قرآنی آیات والی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ازبکستان کے بخارا کے 30 کمرے والی مسجد کے ہر کمرے کی دیوار میں قرآن کریم کا ایک مکمل پارہ لکھا ہوا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آ رہی عمارت ازبکستان کے بخارا میں نہیں بلکہ مصر میں ہے۔ جس کا نام دار القرآن مرکز مصر الثقافی الاسلامی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا شاہراہ بلتستان میں ہوئے خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کی ہے یہ ویڈیو؟

لینڈ سلائیڈنگ کی ایک ویڈیو کو پاکستان کے بلتستان کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہم نے جب اس بارے میں ریسرچ کیا تو معلوم ہوا کہ ویڈیو اتراکھنڈ کی ہے اور پرانی ہے۔ پوری رپورٹ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو دیا طلاق؟

سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو طلاق دے دیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلو ہوا کہ ان کے طلاق سے منسوب کرکے جو بھی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں وہمختلف مواقع کی ہے۔ اداکارہ کاجول کو اجے دیوگن نے طلاق نہیں دیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سویڈن کے صدارتی محل میں ہوئی آگزنی کے نہیں ہیں یہ منظر

سویڈین میں قرآن کی بے حرمتی کے بعد سے ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک بلند عمارت نظر آرہی ہے اور اس میں بھیانک آگ لگی ہوئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے کا انجام، سویڈن کے صدراتی محل میں آگ لگ گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو فلپائن کے منیلا میں موجود 100 سال پرانی پوسٹ آفس کی عمارت میں لگی آگ کی ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular