اتوار, اکتوبر 6, 2024
اتوار, اکتوبر 6, 2024

ہومFact Checkالیکشن ڈیوٹی پر جارہے بی ایس ایف کے 9 فوجی جوانوں کی...

الیکشن ڈیوٹی پر جارہے بی ایس ایف کے 9 فوجی جوانوں کی موت کی فرضی خبر ہورہی ہے وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکےدعویٰ کیا گیا کہ بہار میں بی ایس ایف جوانوں سے بھری بس پلٹی،جس میں 9فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

Viral Images From Twitter

بہار بس حادثے میں فوجی جوان کے شہید ہونےکی کیا ہےوائرل پوسٹ؟

ان دنوں بہار کے سڑک حادثے کے حوالے سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔یوزر س کا دعویٰ کے فوجی جوان کی بس پلٹ گئی ۔جس میں 9 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔

کانگریس لیڈر الکالامبا کے ری ٹویٹ کا آرکائیو لنک۔

راج پوت سنیتی نامی ٹویٹر یوزر کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

فوٹو جرنلسٹ محمد اطہر رضا نے بھی اپنے فیس بک اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/iamtejbahadur/photos/a.153604678539984/796818907551888/

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر سڑک حادثے میں9فوجی جوان کے شہید ہونے کی وائرل خبر کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج کی مدد سے گوگل کروم پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں کانگریس لیڈر مشکور عثمانی ایک فیس بک پوسٹ ملا۔جس میں فوجی جوان کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

https://www.facebook.com/UsmaniMaskoor/posts/1260118961035612

پھر ہم نے سڑک حادثے کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کئے۔تب ہمیں آج تک ،لائیوہندوستان،دینک بھاسکر اور پنجاب کیسری پر 5نومبر 2020 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق بہار کے سنگواڑا میں بی ایس ایف جوان کی بس پلٹ گئی۔حادثے میں ایک ڈرائیور سمیت 10جوان زخمی ہوگئے۔رپوٹ کے مطابق زخمی جوان کی حالت بہتر ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں بصیرت نیوز ویب سائٹ پر 4نومبر کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق 9فوجی جوان سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔کسی بھی جوان کے شہید ہونے کی خبر نہیں ہے۔

سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے جس علاقے میں حادثہ ہوا ہے وہاں کے لوگوں سے فون پر رابطہ کیا۔جہاں ضیانامی شخص نے بتایا کہ حادثے میں کوئی بھی فوجی جوان شہید نہیں ہوا ہے۔سبھی زخمی ہوئے تھے جو اب خطرے سے باہرہیں۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتاہے کہ بہار میں انتخابی ڈیوٹی پر جارہے فوجی سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تھے،حادثے میں کوئی بھی فوجی جوان شہید نہیں ہوا ہے۔بلکہ اس حادثے میں 9فوجی جوان زخمی ہوئے تھے جو اب خطرے سے باہر ہیں۔

Result: Misleading

Our Sources

Aajtak:https://www.aajtak.in/india/bihar/story/muzaffarpur-bsf-soldier-election-duty-injured-soldiers-community-health-center-bihar-election-tstb-1157378-2020-11-05

Hindustan:https://www.livehindustan.com/bihar/darbhanga/story-bus-filled-with-bsf-jawans-overturned-10-injured-3610706.html

Dainikbhaskar:https://www.bhaskar.com/local/bihar/muzaffarpur/news/bsf-jawans-from-sinhwada-in-darbhanga-overturned-in-election-duty-10-injured-127884125.html

Punjabkesri:vhttps://bihar.punjabkesari.in/bihar/news/9-injured-due-to-bus-overturning-in-darbhanga-1275056

Mashkoor Usmani post:https://www.facebook.com/UsmaniMaskoor/posts/1260118961035612

Baseerat:https://www.baseeratonline.com/123879

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular