Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کئی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک الیکشن اور دولہے کو چپل سے مارنے کی ویڈیو کو جعلی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق یہاں پانچ اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں۔
کیا عمران خان سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں ہوئے داخل؟
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بستر مرض کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ گرفتاری کے بعد عمران خان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر 10 سال پرانی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
کیا مولانا طارق جمیل کے رونے کی وائرل ویڈیو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی ہے؟
سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مولانا طارق جمیل کے رونے کی ہے۔ تحقیقات سے پتاچلا کہ ویڈیو 2015 کی ہے۔ پوری تحقیقات کے لئے لنک کلک کریں۔
کیا پولس اور عوام کے درمیان تصادم کی یہ ویڈیو پاکستان کی ہے؟
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں پولس اور عوام کے درمیان تصادم ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ ویڈیو پختون کشمیر ہائی وے کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور امریکی ملک گوئٹےمالا کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کرناٹک میں کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے؟
واہٹس ایپ پر کرناٹک اسمبلی انتخابات سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا 7 مئی کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا گیا۔ جس میں وہ مبینہ طور پر کرناٹک میں کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ لیکن ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ ٹویٹ فرضی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی پٹائی کی ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں ایک شخص دولہے کی چپل سے پٹائی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی خسر نے چپل سے پٹائی کردی۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اسکرپٹیڈ ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.