جمعرات, مارچ 28, 2024
جمعرات, مارچ 28, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ مختصراً درج ذیل کے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

کانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری رام کہنے والوں کو راکشس نہیں کہا! گمراہ کن دعوے کے ساتھ ویڈیو وائرل

اس ہفتے کانگریس لیڈر راشد علوی کا 10 سیکینڈ کا ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری بولنے والوں کو راکشس(شیطان) کہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں راشد علوی بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ “آج بھی بہت لوگ جے شری رام کا نعرہ لگاتے، وہ سب مونی نہیں نشاچر ہیں، یہ مونی نہیں ہے تو نشاچر ہیں”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کے ایک حصے کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جے شری رام بولنے والے کو شیطان نہیں کہا تھا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ترمیم شدہ تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جا رہا شیئر

فیس بک اور ٹویٹر پر اس ہفتے ایک پہاڑ کی تصویر کو خوب کیا گیا۔ صارف نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ” یہ تصویر جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ہے، جس کے اوپر یک بعد دیگرے بادل کی پرتیں تیر رہی ہیں”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ اصلی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

ہندوستانی کمپنیاں گدھوں کا گوشت نہیں کرتی ہیں ایکسپورٹ، پرانہ ویڈیو وائرل

اس ہفتے سوشل میڈیا پر اردو کیپشن کے ساتھ ذبح خانے کی طرف لے گدھوں کو لے جاتے ہوئے ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ ویڈیو کےساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا تھا کہ” گائے کے نام پر ہندوستانی کمپنیاں گدھوں کا گوشت مسلم ممالک میں فروخت کر رہی ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانا ہے اور اس ویڈیو سعودی عرب کے ریاض کے ذبح خانے کا بتا کر بھی شیئر کیا جا چکا ہے، لیکن وہاں کی میڈیا نے اس خبر کو فرضی بتایا تھا، وہیں بتادوں کہ بھارت میں کسی بھی غیر ممالک کو گائے کا گوشت ایکسپورٹ کرنے پر سخت پابندی عائد ہے۔ بقیہ بیل،بھینس،بکرا اور بھیڑ وغیرہ ایکسپورٹ کرنے پر پابندی نہیں ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

مسجد سے حی علی الجہاد کی صدا والا ویڈیو پرانا ہے

فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں “حی علی الجہاد یعنیٰ جہاد” کی طرف آؤ کہا جا رہا ہے۔ صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”تریپورہ میں مسلمانوں پر ہندوتوا دہشت گردوں کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف مقامی مسجد سے حی علی الجہاد کی پکار لگائی جا رہی ہے”۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو پہلے بھی گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے اور ترکش میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ملک شام کے ادلب شہر کی مسجد سے لگائی گئی جہاد صدا کا یہ ویڈیو ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر ایک آسٹریلین کھلاڑی نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگایا۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ وائرل ویڈیو پاکستان اور آسٹریلیا کے بیچ ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نہیں تھا۔ ویڈیو میں نعرہ لگا رہا شخص آسٹریلیائی کھلاڑی نہیں بلکہ ایک مداح ہے۔ یہ ویڈیو بھارت اور آسٹریلیا کے بیچ برسبین کے گابا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا ہے، جسے اب غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular