Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ مختصراً درج ذیل کے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلبھوشن جادھو کی ترمیم شدہ تصویر وائرل
اس ہفتے پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں قید کلبھوشن اور پاکستانی پی ایم عمران خان کے ساتھ والی تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔ تصویر کے کیپشن میں صارفین نے لکھا تھا کہ”کلبھوشن کو بھی کشمیری سنگھ اور ابھینند کی طرح عمران خان کی سرکار واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا بھیجوائے گی”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ کلبھوشن وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے اور جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بھی گمراہ کن ہے۔
مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی فرضی خبر وائرل
پاکستان کے معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کے حوالے ایک تصویر خوب شیئر کی گئی۔ صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل سڑک حادثے میں شدی زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ سچائی یہ تھی کہ مولانا طارق کے حوالے سے سڑک حادثے کی خبر فرضی تھی، جو تصویر وائرل رہی ہے وہ پرانی تھی۔
زیورات پہنے کنکال کی وائرل تصویر نمرود اور ان کی اہلیہ کی نہیں ہے
اس ہفتے سوشل میڈیا پر زیورات پہنے کنکال کی ایک تصویر خوب گردش کی گئی۔ صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “نمرود اور ان کی اہلیہ کے کنکال چند روز قبل عراق میں ملے ہیں، ان کنکال پر جو زیورات نظر آرہے ہیں ان کی قیمیت 300 ملین ڈالر ہے”۔ جبکہ پڑتال سے پتا چلا کہ زیورات پہنے کنکال کی وائرل تصویر نمرود اور ان کی اہلیہ کی نہیں ہے، بلکہ ہیلی کاروزٹل، بواریا(جرمنی) کے سینٹ لوسیانا کی ہے۔ جسے نزدیکی اینیٹک میں نمائش کے لئے ننوں نے تیار کیا تھا۔
مصری نوجوان نے اپنی محبوبہ کو نہیں دیا 32 دانتوں سے بنا ہار، گمراہ کن خبر وائرل
فیس بک پر پاکستان کے معروف نیوز ویب سائٹ جیو نیوز نے ایک کولاج کے ساتھ خبر شیئر کی تھی۔ جس کے کیپشن اور کولاج پر لکھا تھا کہ “مصری نوجوان لڑکے نے محبوبہ کو اپنے 32 دانتوں سے بنا ہار پیش کیا، جیو نیوز نے اپنی خبر میں لڑکے کا نام کیک اور لڑکی کا لیزا بتایا ہے”۔جبکہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ہ کیک نامی مصری نوجوان کی جانب سے محبوبہ کو 32 دانتوں سے بنا ہار پیش کرنے کی خبر بے بنیاد ہے اور جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ ترمیم شدہ ہے اور نوجوان کا نام مصطفیٰ سلیمان السید ہے۔
منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کا یہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے
فیس بک پر منہ سے آگ اگلنے والے پرندے والے ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ جس آگ لگانے والے پرندے کا ذکر آپ ﷺ نے 1400 سال پہلے کیا تھا وہ یہ پرندہ ہے جو ویڈیو میں تقریر کر رہے شخص کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کے وائرل ویڈیو کو وی ایف ایکس کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ جسے عبد الدائم الکحیل کی پرانی ویڈیو کے ساتھ جوڑ کر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.