منگل, اپریل 16, 2024
منگل, اپریل 16, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل وائرل ویڈیو سے متعلق ایک نسخہ

کیا برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان کی تصویر کی اسکریننگ کی گئی؟

اس ہفتے کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان خان سے جوڑکر فرضی خبریں سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ جن میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت پر برج خلیفہ پر ان کی تصویر اور نام لکھ کر شیئر کیا گیا اور دعوی کیا گیا کہ مسکان کی تصویر کو برج خلیفہ پر اسکریننگ کی گئی۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان کی تصویر کو اصل ویڈیو میں ترمیم کرکے لگائی گئی ہے، ہماری تحقیقات میں کئی ایسے ثبوت ملے جس سے واضح ہوتا ہے اصل یڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے برج خلیفہ پر مسکان کی اسکریننگ کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔۔

بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کے اسلام قبول کرنے کی خبر فرضی ہے

اس ہفتے بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کی ایک تصویر خوب شیئر کیا گیا۔ صارف کا دعوی تھا کہ ٹیکو تلسانیا مذہب اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کی مسلم حلیے والی تصویر کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا دعویٰ فرضی ہے۔ در اصل یہ تصویر ڈرامے کا ایک کردار ہے، جسے اب تبدیلی مذہب سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج سے جوڑ کر بھی ایک ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔جس میں کچھ پولس والے احتجاج کر رہی مرد وخواتین پر لاٹھی چارج کر تے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کے دوران مسلم خواتین کی گرفتاری کے نام پر وائرل ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، دراصل یہ ویڈیو 2021 کی ہے اور بنگلورو میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے طالب علموں پر پولس کئے گئے لاٹھی چارج کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

عامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری کے عوض نہیں دیا انعام

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں دعوی کیا گیا کہ دونوں ادکاروں نے مسکان کو 3کروڑ روپے انعام کے طور پر دیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

اداکارہ راکھی ساونت نے مسکان کی حمایت میں نہیں پہنا حجاب

راکھی ساونت کی حجاب پہنے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر اردو ،ہندی اور انگلش کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ صارف کا دعویِ تھا کہ راکھی ساونت نے مسکان خان کی حمایت میں حجاب پہنا ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ اداکارہ راکھی ساونت کی حجاب والی تصویر پرانی ہے اور اس کا مسکان واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پورا ویڈیو دیکھنے سے یہ بھی واضح ہوا کہ راکھی حجاب نہیں بلکہ اس جیسا کوئی دوسرا کپڑا اوڑھے ہوئی تھی۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular