پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے خوب شیئر کیا تھا۔

کیا مکہ مکرمہ میں نابینا شخص کی لوٹی بینائی کی ہے یہ ویڈیو؟

کیا مکہ مکرمہ میں نابینا شخص کی لوٹی بینائی کی ہے یہ ویڈیو؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں نابینا شخص کی بینائی نماز پڑھنے سے لوٹ آئی دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں سفید پوش شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو لوگوں سے گلے لگ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ اس کی آنکھوں کی روشنی نماز پڑھنے سے لوٹ آئی ہے۔ جبکہ ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور جس شخص کے حوالے سے مکہ مکرمہ میں بینائی لوٹنے کا دعوی کیا گیا تھا وہ در اصل ایک مصری پیشہ ور جیب کترا تھا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔۔

افغانستان کے مزار شریف مسجد میں ہوئے دھماکے کی نہیں ہے یہ تصویر

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو افغانستان کے مزار شریف مسجد میں ہوئے دھماکے سے جوڑکر شیئر کیا گیا تصویر کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “افغانستان کے شہر بلخ کی مزار شریف کی قدیمی شیعہ مسجد میں نماز ظہر کے وقت خودکش حملے میں 30 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے ہیں”۔تحقیقات سے واضح ہوا کہ یہ تصویر افغانستان کے مزار شریف مسجد میں ہوئے دھماکے کی نہیں ہے، بلک 2018 میں افغانستان کی ریاست پکتیا کے گردیز کی مسجد میں ہوئے خودکش حملے کے بعد کی ہے۔ 

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

میدان میں رکھے راشن کی یہ تصویر افغانستان کی نہیں ہے

 میدان میں رکھے راشن کی ایک تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ تھا کہ “افغانستان میں عوام کے لئے راشن ایک میدان میں رکھ دیا گیا ہے، اس راشن کو کوئی بھی بغیر پابندی کے لے جا سکتا ہے۔ عوام کو یہ راشن بغیر رجسٹریشن، شناختی کارڈ کے دیا جا رہا ہے۔ امارت اسلامی افغانستان نے یہ راشن نیک نیتی اور عوام کے لئے رکھا”۔ اس حوالے سے تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے اور گیمبیا ملک کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

سری لنکا کے چیف جسٹس کو غیر آئینی فیصلہ دینے پر سیاہی لگا کر شہر میں گھمانے کی نہیں ہے یہ تصویر

 اس ہفتے ایک شخص کے چہرے پر سیاہی لگی ہوئی تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ تھا کہ سری لنکا کے چیف جسٹس کو غیر آئینی فیصلہ دینے پر وہاں کی عوام نے 12 گھنٹے کے اندر پکڑ کر ان کی خوب پٹائی کی اور بعد میں ان کا چہرہ کالا کرکے پورا شہر گھمایا گیا۔ نیوز چیکر کی تحقیقات سے پتا چلا کہ چہرے پر سیاہی لگے شخص کی تصویر بھارت کے سماجی کارکن سودھیندر کلکرنی کی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

سڑک پر دی جا رہی اذان کی پرانی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

سڑک پر دی جا رہی اذان کی ایک ویڈیو اور اس کا اسکرین شارٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ جس میں کچھ لوگ سڑک پر اذان دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ بھارت میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی پابندی کا مسلمانوں نے توڑ نکال لیا ہے، وہ سڑکوں پر اذان دینے لگے ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو ہاؤڑا کی ہے اور 2020 کی ہے، اس ویڈیو کا حالیہ اذان تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular