منگل, اپریل 23, 2024
منگل, اپریل 23, 2024

ہومFact Checkweekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کے 5 اہم فیکٹ...

weekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کے 5 اہم فیکٹ چیک

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ریلی اور 3 نومبر کو ہوئے ان پر حملے کا بتاکر ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ وہیں برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سوناک کی گائے پوجا کی ویڈیو بھی غلط دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی۔اس کے علاوہ گزشتہ ماہ پاکستان کے صحافی ارشد شریف کی موت سے جوڑکر شیئر کی گئی ویڈیو و دیگر وائرل پوسٹ کے 5 اہم فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا یہ تصویر عمران خان پر ہوئے حالیہ حملے کے بعد کی ہے؟

اسٹریچر پر لیٹے ہوئے نظر آرہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ایک تصویر خوب شیئر کی گئی۔ دعوی تھا کہ عمران خان کی یہ تصویر 3 نومبر کو ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی ہے؟

ان دنوں ہاتھوں میں روشنی لئے لوگوں کی بھیڑ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل ہوئے لوگوں کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو کا عمران خان کے لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو ایک غیر ملکی تہوار کی ہے۔ پورافیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا بھارتی نژاد رشی سوناک نے وزیر اعظم بننے کے بعد کی گائے پوجا؟

ٹویٹر پر بھارتی نژاد رشی سوناک، جو حال ہی میں برطانیہ کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ گائے پوجا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ سوناک نے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے مذہبی عقادئد کے مطابق گائے کی پوجا کی۔ جبکہ سوناک کی یہ ویڈیو وزیر اعظم بننے کے پہلے کی ہے۔ پو ری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا اسی گاڑی میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کو ہلاک کیا گیا؟

گزشتہ ماہ معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں فائرنگ کے دوران موت ہوگئی تھی۔ جس کے بعد ایک گاڑی کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ وہی گاڑی ہے جس میں پیٹھے ہوئے کینیا میں ارشد شریف پر فائرنگ ہوئی تھی۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر 2020 کی ہے اور ارشد شریف سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لئے یہاں پورا فیکٹ چیک پڑھیں۔

پی سی بی چیرمین رمیض راجہ کی پرانی ویڈیو غلط دعوے کے ساتھ وائرل

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے پاکسانی ٹیم کی زمبابوے سے ہار کو تاریک لمحہ بتایا ہے اور ملکی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ رمیض راجا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular