اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹس...

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹس پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ترکی کے استنبول میں ہوئے خودکش حملے کا بتاکر مختلف ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جبکہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کی علالت کو لے کر بھی پوسٹ خوب شیئر کی گئیں۔ اسکے علاوہ دیگر پوسٹ بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ۔ جس کا مختصراً فیکٹ چیک یہاں آپ پانچ منٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی یہ ویڈیو ترکی کی ہے؟

فیس بک صارفین 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو کو ترکی کا بتاکر شیئر کررہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ ترکی کی دارالحکومت استنبول میں ہوئے دھماکے میں دو بڑے طیارے ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو ترکی کی نہیں ہے، بلکہ ڈیلاس کی ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ سی سی ٹی وی فوٹیج حالیہ استنبول میں ہوئے دھماکے کی ہے؟

ترکی کے استنبول میں حالیہ دھماکے کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر کافی ویڈیوز وائرل ہیں۔ فیس بک اور ٹویٹر پر ایک سی سی ٹی فوٹیج کو استنبول میں ہونے والے دھماکے سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ جبکہ تحقیقات سےپتا چلا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو حالیہ استنبول خودکش دھماکے کا بتایا جارہا ہے، وہ دراصل استنبول میں ہوئے پرانے دھماکے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے عمران خان کی ہے یہ ویڈیو؟

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ایک شخص کی آپریشن تھیئٹر میں ذکرِ الٰہی کرتے ہوئے ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جب ہم نے تحقیقات کیا تو پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کی یہ ویڈیو حالیہ اسپتال میں داخل ہونے کی بے؟

پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ علیل ہیں اور ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ آصف ذرداری ٹھیک ہیں۔ لہذا وائرل ویڈیو پرانی ہے اور ان کی خراب صحت سے متعلق کیا جارہا دعویٰ بے بنیاد ہے۔بقیہ رپورٹ یہاں پڑھیں۔

کیا دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو باعزت رہائی کردیا گیا ہے؟

فیس بک کے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان اور زبیر کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے۔ جب ہم نے اس بارے میں تحقیقات کیا تو پتا چلا کہ شاہ رخ پٹھان کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ فرضی نکلی۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular