جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹ کی...

Weekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹ کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر فرانس میں ہورہے احتجاج سے متعلق پرانی ویڈیو اور تصاویر خوب شیئر کی گئیں۔ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو لے جارہی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے بعد گاڑی میں لگی آگ کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ وہیں اسامہ بن لادن کے ساتھ ہیلری کلنٹن کی ترمیم شدہ تصویر فرضی دعوے کے ساتھ خوب وائرل ہوئی۔ اس کے علاوہ دیگر ویڈیو اور تصاویر کو حالیہ واقعے سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا۔ انہی موضوعات پر 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا فرانس میں چل رہے حالیہ پینشن تنازع کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سڑکوں پر احتجاج کر رہے لوگ اور گاڑیوں میں لگی آگ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو فرانس میں پینشن بل کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں کی جانب سے گاڑیوں میں لگائی گئی آگ کی ہے۔ ہم نے جب وائرل ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کی ویڈِو پرانی ہے اور اس کا فرانس میں چل رہے حالیہ مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا فرانس کے شہر پیرس میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کی ہے یہ تصویر؟

فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں لوگ قطار میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر فرانس کے شہر پیرس میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر کم از کم 8 سال پرانی ہے اور ارجنٹینا کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس حادثے کی ہے یہ ویڈیو؟

اس ہفتے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس حادثےکا شکار ہوگئی۔ جس کے بعد کئی معروف میڈیا تنظیموں نے ایک ویڈیو کو عمرہ زائرین کو لے جارہی بس حادثے کا بتاکر خبریں شائع کیں۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور تیل کے ٹینکر میں لگی آگ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن کے ساتھ والی اس تصویر کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل میڈیا پر امریکی سابق سنیٹر ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن سے ملاقات کی تصویر لیک کردی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ اسامہ بن لادین کی تصویر تریم شدہ ہے۔ پوری رپورٹ یہاں پڑھیں۔

کیا ایران میں ضرورت مندوں کے لئے میدان میں راشن رکھا گیا؟

میدان میں رکھے راشن کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے موقع پر ایران میں ضرورت مندوں کے لئے میدان میں راشن رکھ دیا گیا ہے، ضرورت مند بغیر کسی تکلف کے اپنے ضرورت کے مطابق راشن میدان سے گھر لے جا سکتے ہیں۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا پچھلے کئی سالوں سے اس تصویر کو الگ الگ ممالک کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ دراصل یہ تصویر افریقی ملک گیمبیا کے ایک گاؤں کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular