Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر کامن ویلتھ 2022 میں ہیما داس کے گولڈ جیتنے کی خبر خوب شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ وہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں 100 روپے کمی کے اعلان کے حوالے سے پوسٹ شیئر کیا گیا ہے۔ان سبھی وائرل دعوؤں کی سچائی جاننے کے لئے آپ پڑھ سکتے ہیں ہماری یہ تحقیقاتی رپورٹ۔

فیس بک پر ایک ویڈیوکو ہندوستان کی ہیما داس کے کامن ویلتھ کھیل میں 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیتنے کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے واضح ہو ا کہ وائرل ویڈیو 2018 میں ورلڈجونئراتھلیتکس چیمپئن شپ میں ہیماداس کے تاریخی جیت کی ہے۔

امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے منسوب کرکے سمندری اور فضائی طارے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس سے متعلق ایک ٹویٹر صارف کا دعویٰ ہے کہ “نینسی پیلوسی کی حفاظت کے لئے امریکی بحری بیڑہ تائیوان کے قریب تعینات کردیا گیا ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کم از کم اپریل 2021 سے موجود ہے۔

سوشل میڈیا پردعویٰ کیا گیا کہ “شہباز شریف نے اچانک پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے کمی اور سیل ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے”۔سرچ کرنے سے واضح ہوا کہ سوشل نٹورکنگ سائٹس پر 100 روپے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا دعوی کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت کے ایک نیوز رپورٹر نے اسکول کا دورہ کیا۔ جہاں پر اس نے نا صرف اسکولی عملہ کو بے نقاب کیا بلکہ انکو پھینٹی بھی لگائی۔

ایک تصویر سے متعلق ایک ٹویٹر صارف کا دعویٰ تھا کہ “انڈیا کے سبھی چینلوں پر تحریک لبیک پاکستان کے رہنما حافظ سعد رضوی کی چرچا ہو رہی ہے”۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
November 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 18, 2025
Mohammed Zakariya
October 11, 2025