اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 5اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 5اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان میں آئے سیلاب سے متعلق ویڈیو تصویر شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے کی ویڈیو کو اسلام آبادکا بتاکر شیئر کی گئی ہے۔ ان سبھی وائرل دعوؤں کی سچائی جاننے کے لئے آپ پڑھ سکتے ہیں ہماری یہ تحقیقاتی رپورٹ۔

بھارت کے پتال پانی سانحہ کی ویڈیو کو پاکستان سیلاب کا بتا کر کیا گیا شیئر

سوشل میڈیا پر تقریباً 30 سکینڈ کی ایک ویڈیو کو پاکستان میں آئے سیلاب کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔جس میں پانچ افراد ایک دوسرے کو پانی کے بہاؤ سے بچنے کے لئے پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا پاکستان کے سوات میں سیلاب کے دوران نظر آئی جل پری؟

ایک پُل کے نیچے پتھروں اور پانی میں جل پری جیسی عجیب مخلوقات نظر آرہی ویڈیو کو پاکستان کے سوات میں سیلاب کے پانی کے ساتھ آئے عجیب مخلوق بتاکر شیئر کیا گیا۔جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو کو کپیوٹر سوفٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ آپ پوری تحقیقات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے کی یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے کی ایک ویڈیو کو پاکستان کے اسلام آباد اور نتھیاگلی سے ایبٹ آباد جاتے روڈ کا بتا کر خوب شیئر کیا گیا ۔ جس میں ایک تیندوا کوہائی وے کے کنارے گائے کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے، بلکہ بھارت کی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی رپوں یہاں پڑھیں۔

کیا ڈان اخبار نے ‘قرآن نہیں پڑھنے والے لوگوں’ کو قرار دیا پاکستان میں آئے سیلاب کی وجہ؟

ان دنوں ایک خبر کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈان اخبار نے ‘قرآن نہیں پڑھنے والے لوگوں’ کو پاکستان میں آئے سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتاچلا کہ ترمیم شدہ رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

صحابئ رسولؐ حجر ابن عدیؓ کے جسد خاکی کی نہیں ہے یہ تصویر

ایک اخبار کی کٹنگ میں لاش کی تصویر سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ ملک شام میں صحابئ رسولؐ حجر ابن عدیؓ کی قبر کو امریکی حامی آرمی نے کھودا، جہاں 1400 سال بعد بھی صحابئ رسولؐ کا چہرہ تروتازہ دیکھا گیا۔تحقیقات سے پتا چلا کہ لاش کی تصویر صحابئ رسول کی حجر بن عدی کی نہیں ہے۔ بقیہ تحقیات یہاں کلک کر کے پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular