جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں اس ہفتے کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہوئے ایشیاء کپ میں انڈیا کی ہار سے متعلق ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر دفاع، رہائشی علاقے میں گھسے مگر مچھ کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ان سبھی وائرل دعوؤں کی سچائی جاننے کے لئے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں ہماری یہ تحقیقاتی رپورٹ۔

پرانی ویڈیو کو ایشیاء کپ میں بھارت سے پاکستان کی حالیہ جیت کے بعد کشمیر میں جشن کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے

فیس بک اور ٹویٹر پر آتش بازی کی ایک ویڈیو کو ایشیاء کپ کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ دعوی کیا گیا کہ یہ ایشیاء کپ میں بھارت سے پاکستان کی جیت کے بعد کشمیر میں منائے جارہے جشن کا ہے، جبکہ پڑتال سے معلوم ہوا کہ ویڈیو کم از کم 2 سال پرانی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں لنک کلک کریں۔

کیا بلوچستان میں سیلاب خشک ہونے کے بعد زندہ ملا نومولود بچہ؟جانیں سچ

نومولود بچے کی ایک ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ بچہ پاکستان کے بلوچستان میں سیلاب خشک ہونے کے بعد زندہ ملا ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود بچے کو ایک شخص زمین سے نکال رہا ہے۔ جس کے جسم سے نابھی تک نہیں کٹا ہے۔جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ وِیڈیو سیلاب سے پہلے کی ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

مدھیہ پردیش میں مگرمچھ کی ویڈیو کو اترپردیش کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے

رہائشی علاقے میں مگرمچھ دیکھے جانے کی ویڈیو کو سوشل نٹورکنگ سائٹ فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کیا گیا۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ تھا کہ “اتر پردیش میں طوفانی بارش اور سیلاب کے بعد ایک مگرمچھ کھلے عام بارش کے پانی میں تیرتا ہوا دیکھا گیا ہے”۔جبکہ ویڈیو مدھیہ پردیش کی ہے۔ یہاں پوری تحقیقات پڑھ سکتے ہیں۔

اسٹریٹ لائٹ کے زیر پڑھ رہے بچے کی یہ تصویر مصر کی نہیں ہے

اس ہفتے سوشل میڈیا پر اسٹریٹ لائٹ کے زیر پڑھ رہے بچے کی ایک تصویر وائرل ہوئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ اسٹریٹ لائٹس کے نیچے پڑھ رہا یہ بچہ مصر کا ہے۔ اس کے علاقے میں کچھ غریب لوگوں نے بجلی بل جمع نہیں کیا تو پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ تصویر بھارت کی ہے۔ بقیہ معلومات کے لئے پورا فیکٹ چیک پڑھیں۔

سعودی وزیر دفاع کی آمد پر چینی سفارت خانے کے باہر ہوئی آتش بازی کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کویت کی ہے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ سعودی وزیر دفاع چینی سفارت خانے میں قومی تقریب میں شامل ہونے پہنچے تو ان کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا۔ لیکن انہیں حملے کا ڈر ہوا تو بھاگ نکلے۔جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو کویت کی ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں لنک کلک کرکے پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular