ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں اس ہفتے فیفا ورلڈ کپ سے متعلق...

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں اس ہفتے فیفا ورلڈ کپ سے متعلق وائرل ہونے والے پوسٹ کا فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر قطر میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ سے متعلق مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں، ان میں ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فٹبال میچ دیکھنے آئے 558 مداحوں نے مذہب اسلام قبول کر لیا۔ جبکہ ایک ویڈیو جس میں مسلمان باجماعت اسٹیڈیم میں نماز ادا کررہے ہیں، اسے بھی فیفا ورلڈکپ کا بتاکا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر کئی ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس کا شارٹ فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا اِن غیر مسلموں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 تقریب کے دوران کیا اسلام قبول؟

سوشل میڈیا پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ دعوی کیا گیا کہ یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے آئے 558 غیرمسلموں کے اسلام قبول کرنے کا ہے، جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا فیفا ورلڈ کپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ باجماعت نماز قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران ادا کی گئی؟

سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم میں ایک ساتھ ہزاروں کی تعداد میں باجماعت نماز ادا کر رہے لوگوں کی ویڈیو کو قطر کے فٹبال میدان کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور روس کی ہے، جہاں افطار کے بعد کزان اسٹیڈیم میں نماز ادا کی گئی تھی۔ بقیہ یہاں فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا تلاوتِ قرآن کی یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی پروگرام کی ہے؟

مبینہ طور پر روایتی عرب لباس میں بچوں کے ایک گروپ کو اسٹیڈیم گراؤنڈ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کو قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بچوں کے تلاوت قرآن کی یہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے۔ قطر نے اپنی اسلامی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے بچوں سے قرآن مجید کی تلاوت کروائی تھی۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا قطر میں فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران اس خاتون نے خصوصی اعضاء کی نمائش کی؟

سوشل میڈِیا پر اسٹیڈیم میں کھیل دیکھنے کے دوران اپنے مخصوص اعضاء کو دکھاتے ہوئے نظر آرہی خاتون کی ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ خاتون قطر میں ہورہے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے دوران اپنے مخصوص اعضاء (پستان)عوام کو دکھا رہی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو نویو لیون میں کھیلے گئے لیگا ایم ایکس چیمپیئن شپ گیم کے دوران کی ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا حجاب پوش بچی کو زمین پر پٹخنے والا شخص ہندو ہے؟

اس ہفتے فیس بک اور ٹویٹر پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی گئی۔ جس میں ایک شخص کو حجاب پوش بچی کے زمین پر بے رحمی سے پٹختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ جو شخص بچی کو زمین پر بے رحمی سے پٹخ رہا ہے وہ ہندو ہے۔ جب ہم نے اس بارے میں معلومات حاصل کیا تو پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ بچی کو زمین پر پٹخنے والا شخص مسلمان ہے اور متاثرہ لڑکی بھی مسلمان ہے۔ بقیہ تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular